خبرنمبر 1

میچ کے لیے پرجوش کوئی دباؤ نہیں ، بابر اعظم ، ماضی کا نہیں سوچتے ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں ، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا بولرز کیلئے غلطی کی گنجائش نہیں ، کپتان بابرا عظم نے کہا کہ روہت شرما نے تسلیم کیا پاکستان کوالٹی ٹیم ہے بھارت کو بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، کوئی فیورٹ نہیں مقابلہ برابری کا ہوگا، ویرات کوہلی نے کہا پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے ۔ شاہین آفریدی نے کہا حریف ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ہرانے کا مزا ہی الگ ہوگا۔ سابق کرکٹرز بھی پرجوش ، روی شاستری نے کہا کہ اصل مقابلہ تو شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی اوپنرز کا ہوگا۔ وسیم اکرم ، کپل دیو، ٹنڈولکر ، عامر سہیل ، بریٹ لی اور عرفان پٹھان بھی پرجوش۔

خبرنمبر 2

بھارتی سرزمین پر پاکستانی سپاہی، چاچا بشیر اور شاہد ہاشمی ، احمد اباد کے بھارتی ہجوم میں چاچا بشیر کے فلک شگاف نعرے ، پاکستان جیت گیا تو یہ شکلیں دیکھنے والی ہوں گی ، شاہد ہاشمی ،

خبرنمبر3

سعد رفیق نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے راستے میں ہر دفعہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، چیئرمین پی ٹی آئی 2014 میں رچائی گئی سازش کا حصہ بنے ، طاہر القادری جہاں سے آئے وہاں چلے گئے ۔

خبرنمبر4

پنجاب پولیس نےسابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو گرفتار کرلیا، عابد باکسر پر پولیس کو دھمکیاں دینےکا الزام ہے ، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر سابق ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کو حراست میں لے لیا۔ اور سی ٹی اے ماڈل تھانے منتقل کردیا۔

خبرنمبر5

کراچی کے علاقے گلبہار میں ڈکیتی ، گھر کے باہر بیٹھے 5افراد کو لوٹ لیا۔ رقم اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ، رات کو اندھیرے کی وجہ سے ملزمان کے چہرے صاف نظر نہیں آرہے ۔

خبرنمبر 6

ایم کیو ایم آج جتنی طاقتور ہے پہلے کبھی نہیں تھی ، اب فیصلے ہم کررہے ہیں فون پر کوئی فیصلہ نہیں ہورہا ، رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال کہتے ہیں عوام نے موقع دیا تو ایم کیو ایم شہر کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ ایم کیو ایم اتوار کو اورنگی ٹائون میں جلسہ کرے گی۔ پارٹی رہنمائوں کا جلسہ گاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا۔

خبرنمبر7

کراچی کا سب سے بڑا سرکاری شفا خانہ جناح اسپتال عملے کا شکار، گائنی وارڈ میں آپریشن معطل، او پی ڈی میں آئے مریض کا گھنٹوں انتظار، گائنی کی ہزاروں خواتین مریضوں کی دیکھ بھال صرف 200نرسنگ اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسنگ اور انتظامی عملے کی سیکڑوں پوسٹیں خالی ۔ اسپتال میں بھرتیاں سیاست کی نظر ، ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کہتے ہیں نئی بھرتیوں کے خلاف کیس عدالتوں میں ہیں ۔

خبرنمبر8

پاک بھارت میچ سے پہلے گلوکار علی ظفر کا بڑا سرپرائز، ور لڈ کپ اینتھم تیار کر لیا ، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور لکھا تیار ہو؟ کل دوپہر ایک بجے گانا ریلیز ہوگا، مزا نہ آئے تو پیسے واپس ۔