خبرنمبر 1

میچ جیتنے کے لیے جو بھی کرنا پڑا کریں گے ، ہوم گرائونڈ سپورٹ کو بڑا فائدہ سمجھتا ہوں روہت شرما کی نیوز کانفرنس، کہا ہم جہاں بھی جاتے ہیں فینز سے ہی حمایت ملتی ہے ۔ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز ہے ۔ بھارتی ان فارم بلے باز شبھمن گل مکمل صحت یاب ، پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے ۔

خبرنمبر2

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری تنویر کا کہنا تھا کہ 9مئی کو تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ بے گناہ نوازشریف کو سزا دی گئی لیکن ہم نے صبر کیا،

خبرنمبر3

مغربی ممالک کی فلسطیبنیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کی معاونت ، برطانیہ کا اسرائیل کو ہیلی کاپٹرز، جاسوس اور لڑاکا طیارے دینے کا اعلان ، دو جہاز مشرقی بحیرہ روم روانہ ہوں گے ۔

خبرنمبر4

ملک میں مہنگائی کا طوفان بے قابو، رواں ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمت بڑھ گئیں ۔ 17کی قیمتوں میں کمی اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 38.28فیصد رہی ۔

خبرنمبر5

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکی بینچ 16اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل بجلی سپلائیرز کمپنی کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

خبرنمبر6

2008والا کراچی اچھا تھا یا بعد والا؟ ملک کو طاقت کے بل پر نہیں بلکہ پیار سے جوڑا جا سکتا ہے ۔ کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کراچی کے عوام اپنے حصے سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا 15اکتوبر کو اورنگی ٹائون میں جلسہ کرنے کا اعلان ،