خبر نمبر 1

دو روایتی حریفوں میں کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے میں بس ڈیڑھ گھنٹہ رہ گیا ہائی وولٹیج میچ کے لیے دونوں ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئی ابتدائی میچز میں فتوحات کے باعث دونوں ٹیموں کا مورال ہائی گرین شرٹس کا وننگ کمبینیشن برقرار رہے گا بھارتی اوپنرشمبن گل صحتیاب اج کے میچ میں شرکت متوقع احمد اباد میں آسمان صاف بارش کا کوئی امکان نہیں ایک لاکھ سے زائد تماشائی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسیقی کا تڑکا رنگا رنگ میوزیکل تقریب کچھ دیر بعد شروع ہوگی امیتابھ بچن رجنی کانت سمیت فلمیں ستارے نامور گلوکار میدان میں اتریں گے ۔۔

خبر نمبر 2

شاہینوں نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی ٹھان لی کپتان بابرعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں بڑے کراؤڈ کو انجوائے کریں گے شاہین شاہ افریدی نے کہا پریشر صرف پاکستان پر نہیں بھارت پر بھی ہوگا روہت شرما بھی جیت کے لیے پرامید گزشتہ دو میچز کے کارگردگی دہرانے کا عزم ہارڈک پانڈے نے پاکستان کے خلاف جیت نظر آنے کا دعوی کر دیا ۔۔

خبر نمبر 3

سابق کرکٹرز کی اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے سرفراز نواز بولے مڈل آرڈر پاکستان کو میچ جتوائے گا سعید اجمل نے کہا کہ سینیئر پلیئرز کو ذمہ داری دکھانا ہوگی سابق بھارتی کرکٹرز پروین کمار کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو ہرا کر انڈیا کا اعتماد بڑھا ۔۔

خبر نمبر 4

بابر اعظم کو وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا رضوان اور افتخار کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا شاہین شاہ افریدی پہلے سپیل میں وکٹیں اڑائیں حارث روف فل جان لگائیں نواز اور شاداب آج اپنا جادو دکھائیں مداحوں کے اپنی ٹیم کو مشورے نوجوانوں کے ساتھ ننھے فینز بھی قومی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو مقامی کرکٹرز اور فٹبالرز کی بھی اہم ٹاکرے میں قومی ٹیم سے بڑی توقعات گجرانوالہ کے پہلوان بھی بیٹ اور بال لے کر اکھاڑے پہنچ گئے ۔۔