خبرنمبر1
پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، شاہین بھارتی سورمائوں کو دھول چٹانے کیلئے تیار، دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑا ٹاکرا، احمد آباد میں میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ پاک بھارت ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں ، شاہین نریندر مودی اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے پرعزم ، ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی بھی پاک بھارت میچ پر نظریں ۔
خبرنمبر2
بابر الیون بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ، شاہین ، آفریدی ، حسن علی ، حارث رؤف تیز بولنگ میں بے مثال، شاداب اور نواز بھارتیوں کو اسپین کے جال میں پھنسانے کو تیار، بابراعظم بھی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار،
خبرنمبر3
پوری قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہے ، ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے لیے ہیں ۔ جیت کے لیے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قوم ٹیم بھارت کو شکست دینے کئی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کھلاڑی پرعزم اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں ، پوری امید ہے کہ ٹیم انڈیا کے خلاف کامیاب ہو گی ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی
خبرنمبر4
بھارت کے خلاف بڑے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلینگ ایون میدان میں اترے گی۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ، وننگ کمبی نیشن برقراررکھا جائے گا۔
خبرنمبر5
کرکٹ دیوانوں کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ، پاک بھارت میچ کا جادو سابق کرکٹر ز پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، دنیا بھر کے سابق پلیئرز کو میچ کا بے چینی سے انتظار، وسیم اکرم نے اہم ٹاکرے کو کو ایشز سے بڑا میچ قرار دے دیا۔ کپل دیو کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران دنیا تھم جاتی ہے ۔؛ سنیل گواسکر کی پاکستانی بیٹرز کی تعریف،