خبرنمبر1
پاک بھارت میچ سے پہلے گلوکار علی ظفر کا بڑا سرپرائز ، ورلڈ کپ اینتھم تیار کرلیا ، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ، بتایا تیار ہو؟ آج دوپہر ایک بجے گانا ریلیز ہوگا، مزا نہ آئے تو پیسے واپس،
خبرنمبر2
اسرائیل کی غزہ پر بمباری ، مزید 256فلسطینی شہید، تعداد1970 ہو گئی ۔ شہدا میں 600فلسطینی بچے ، 200سے زائد خواتین شہدا میں شامل ، غزہ لہو لہو گلیوں میں لاشوں کے انبار، غزہ خالی کرنے کے الٹی میٹم میں چند گھنٹے باقی،اسرائیل نے فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی شروع کر دی ۔ اسرائیل کا حماس کے اینٹی ٹینک میزائل سیل قبضے میں لینے کا دعویٰ، حماس نے اسرائیلی علاقے اشکیلون پر راکٹ داغے، حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 ہو چکی ہے ۔
خبرنمبر3
غزہ خالی کرناممکن نہیں، اسرائیلی الٹی میٹم پر نظر ثانی کرے ، اقوام متحدہ کا پھر مطالبہ ، انتونیو گوتریس کہتے ہیں غزہ سے 10لاکھ لوگوں کی منتقلی انتہائی خطرناک ہے ۔ زیر علاج مریضوں کو نکالنا موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے روکنے کا انتظام کرے ۔
خبرنمبر4
امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں کریں گے ، سعودی عرب کا اسرائیل سے غزہ کا ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ ، سعودی دفتر خارجہ کی فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت، عالمی برادری غزہ میں ادویات ، خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے ، سعودی عرب
خبرنمبر5
اسرائیل کا بچوں کا سر قم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ، حماس نے اسرائیل شہر کتبز میں حملے کے بعد وڈیوجاری کردی، مجاہدین بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سے پیش آئے ، کسی نے بچے کو گود میں اٹھایا تو کسی نے جھولا جھلایا ۔
خبرنمبر6
مختلف ملکوں میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرے، نیویارک ، ٹائمز اسکوائر پراحتجاج، اسرائیل کیخلاف نعرے ، ٹورنٹو میں عوام کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، قطر شام ، تنزانیہ اور الجیریا میں بھی مظاہرے جاری ، جنوبی افریقا میں نیلسن منڈیلا کے پوتے نے ریلی کی قیادت کی ۔
خبرنمبر7
16اکتوبر سے پٹرول 30سے 35، ڈیزل 16سے19روپے سستا ہونے کا امکان ، عالمی منڈی میں تیل 10ڈالر سستا، 86ڈالر فی بیرل ہو چکا ،
خبرنمبر8
اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے ، 21اکتوبر کونوازشریف واپس آئیں گے ، ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔ مہنگای اور دہشت گردی ختم ہو گی ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں لاڈلے نے ملک کو تباہ کردیا۔ 16ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
خبرنمبر9
بلوچستان کے علاقے کیچ میں رات گئے 6مزدور قتل ، دو زخمی ، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ٹھیکیدار نصیر کے گھر میں گھس کر واردات کی ۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔
خبرنمبر10
پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 4موٹرسائیکل سوار جاں بحق، مرنے والوں میں ماں باپ اور دو بچے شامل، ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرکٹر تحویل میں لے لیا۔
خبرنمبر11
مانسہرہ میں زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3بھائیوں کی لاشیں مل گئیں۔ تینوں بھائیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی پولیس حکام ،
خبرنمبر12
کراچی میں طارق روڈ پر کسٹم حکام کا مختلف گوداموں پر چھاپہ، کارروائی کے خلاف مشتعل افراد کا ہنگامہ، فائرنگ سے کسٹم اہلکار شدید زخمی، مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ، چھاپہ نان کسٹم پیڈ سامان کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔


