خبرنمبر1
اسرائیل نے الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے ہی غزہ پر زمینی حملہ کردیا، اسرائیلی بمباری سے مزید 256فلسطینی شہید، تعداد1970ہو گئی ۔ شہدا میں 600فلسطینی بچے ، 200سے زائد خواتین بھی شامل ، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ۔ لاشیں رکھنے کے لیے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ۔ لاشیں آئس کریم کے ریفریجریٹر میں رکھی جا رہی ہیں ۔ غزہ کی گلیاں فلسطینیوں کے لہو سے سرخ، لاشوں کو اٹھانے والا رضا کار زاروقطار رو پڑا۔ بمباری کے بعد دو بچیاں لاپتہ، ماں باپ کو تلاش کرتی رہیں ۔
خبرنمبر2
غزہ سے 10لاکھ شہریوں کی منتقلی سے انسانی بحران ہو سکتا ہے ، یورپی یونین نے بھی خبردار کر دیا ۔ جوزف بوریل کہتے ہیں اسرائیل بین الاقوامی انسانی قوانین پر عمل کرنے کا پابند ہے ، ہر جنگ کے کچھ اصول ہوتے ہیں ، اسرائیل کو عالمی انسانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ، اسرائیل کا یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کا اعلان
خبرنمبر3
تربت میں 6مزدوروں کا قتل، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایس پی تربت معطل کردیا۔ بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی واقعے کی شدید مذمت۔ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے ، ناحق خون بہانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا۔
خبرنمبر4
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑ نے میں 17دن باقی، 31اکتوبر تک پاکستان نہ چھوڑا تو گرفتاری یا ملک بدری ہو گی۔
خبرنمبر5
کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر گینگ وار سرگرم، گینگ وارکمانڈروصی لاکھو کے کارندے آپس میں جانی دشمن بن گئے ۔ گینگ وار شوٹر سلمان پٹھان نے جگری دوست حماس کو قتل کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔
خبرنمبر6
نااہلی کی مدت 5سال کرنے پر الیکشن ایکٹ ترمیمی سیکشن 232ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست گزار ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی 62ون ایف کی تشریح کر چکی ہے ۔ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، عدالت نااہلی کی مدت 5سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دے ۔
خبرنمبر7
سندھ کی نگران حکومت پیپلزپارٹی کی نگرانی میں کام کررہی ہے ، رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں شہر کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے ڈی ایس پیز اور افسران پیپلزپارٹی سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریلی نکالیں گے ۔
خبرنمبر8
لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول ملتا رہے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہمی پر پابندی کیخلاف فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا ڈی سی کے جواب کے مطابق بغیر ہیلمٹ پٹرول پابندی کے متعلق ایڈوائز جاری کی تھی آرڈر نہیں دیا تھا۔
خبرنمبر9
پاکستان میں برسرروزگار کی تعداد 11کروڑ 40لاکھ جبکہ رجسٹر ٹیکس دہندگان کی تعداد 80لاکھ ہے ۔ زمین پر ٹیکسوں کی شرح کم ، 90فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے ، رئیل اسٹیٹ ٹیکس کی کم شرح کے باعث زیادہ پرکشش عالمی بینک نے ٹیکس اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ دو فیصد بڑھ سکتا ہے ۔
خبرنمبر10
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ 19نومبر کو ہوگا۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد کہتے ہیں پیپر لیک ہونے سے بچوں نے زیادہ نمبر لیے ۔ رپورٹ کے بعد دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔ 49ہزار بچوں کا دوبارہ ٹیسٹ ایک چیلنج ہے ۔ شفاف انکوائری کے لیے ایف آئی اے کو ذمہ داری دینے کی سفارش کی ہے ۔


