خبرنمبر1
کہاں ہیں مسلمان، کہاں ہیں عرب؟ میرے پورے خاندان کو مار دیا، فلسطینی بچے کی دہائیاں اسرائیلی بمباری میں کئی فلسطینی خاندان ختم ہو چکے ، حماس سے جنگ کے نام پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری اور دنیا خاموش ہے، 20لاکھ فلسطینیوں پر اس وقت بجلی ، پانی اور خوراک فراہمی بند ، بچوں نے اپنے ہاتھوں پر نام لکھنا شروع کر دئیے ۔ اگر شہید ہو جائیں تو ماں باپ کو لاشوں کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔
خبرنمبر4
کسٹمز کی کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی،شارجہ سے آنے والے مسافروں سے 13کروڑ روپے مالیت کے 168موبائل فونز برآمدکر لیے ، 4مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
خبرنمبر5
غزہ کی صورتحال پر براہ راست نشر یات اردن کا نیوز اینکر غزہ کی تباہی اور قتل عام دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ زارو قطار رونے لگا، روتے ہوئے خبر مکمل کی کہا واقعات خون کے آنسو رلانے والے ہیں۔
خبرنمبر 6
ہالی وڈ اداکارجارج کلونی مسئلہ فلسطین پر بول پڑے ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا صورتحال دل خراش ہے ، پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے ۔ لبنان میں صحافی کی شہادت کو دل دہلا دینے والاواقعہ ہے ، صحافی ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں ان کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔
خبرنمبر7
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریب کی وڈیو جاری کردی، عابدہ پروین کی خوبصورت آواز پر ماہرہ خان سلیم کریم کے ساتھ جھوم اٹھیں ۔ سارے ستارے بھی جھوم اٹھے ۔


