خبرنمبر1
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2215ہو گئی ۔ بچوں اور خواتین سمیت 8ہزار سے زائد زخمی، 24گھنٹوں میں 320فلسطینی شہید، نقل مکانی کرنے والے قافلوں پر بھی اسرائیلیوں کے حملے ، 70شہید،سیکڑوں زخمی ، لبنانی سرحد پر بین الاقوامی خبر ایجنسی کا صحافی جاں بحق ، 4زخمی ، یہودی آباد کارنہتے فلسطینیوں کو قتل کرنے لگے۔
خبرنمبر2
صیہونی فورسز کی غزہ پر ٹینکوں سے چڑھائی ، اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں حملوں کی تصدیق، حملے غزہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کئے گئے ۔ صیہونیوں نے بعض یرغمالیوں کے حوالے سے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں ۔ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے حملوں کے فورا بعد غزہ میں جوابی حملے کئے ۔
خبرنمبر3
اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے حزب اللہ تیار، حزب اللہ کے نائب صدر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا۔ وقت آنے پر مداخلت کریں گے ، اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ نائب رہنما حزب اللہ کا ریلی سے خطاب
خبرنمبر4
عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ قائد ن لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے ۔ دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے ۔ ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے وہ جب بھی اقتدار میں آئے مہنگائی کا خاتمہ ہوا۔ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ ملک کو بحران سے نکالیں گے ۔ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹاک


