خبرنمبر1
سعودی عرب نے اسرائیل سے بہتر تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی ۔ امریکا کو بھی آگاہ کر دیا۔ اسرائیل اور اردن کا دورہ کرنے کے بعد وزیرکارجہ انٹونی بلنکن سعودیہ میں موجود، ملاقات میں جنگ کا پھیلائو روکنے ، رہائی پر بات کریں گے ۔ لبنان میں صحافی کی ہلاکت افسوسناک ہے ۔
خبرنمبر2
روس نے سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کر دیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل کا بند کمرا میں اجلاس، مسودے میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ ، روس نے زور دیا کہ مذاکرات کا مقصد اقوام متحدہ کے اس فارمولے پر عمل ہونا چاہیے ۔ جس کے تحت مشرقی یروشلم میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہونا ہے ۔
خبرنمبر3
عرب ٹی وی کے اینکر کے سابق اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات، سابق اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ غزہ کے سرنڈر کرنے پر حماس کے ہتھیار ڈالنے پر ناکابندی ختم کر دیں گے ، غزہ کے شہریوں کے لیے راہداری چاہتے ہیں ، راہداری کے بیان پر اینکر نے سابق اسرائیلی وزیر کو ٹوکا اور کہا کہ صرف رفاہ بارڈر کے ذریعے ، اس پرسابق اسرائیلی وزیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بالکل اور کہاں جائیں گے ؟ڈینی ایلن کے مسکرانے پر اینکر نے انہیں پھر ٹوکا بصد احترام، آپ مسکرائیں نہیں ایک طرف اسرائیلی غزہ کے شہریون پر بمباری کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں بچانے کا بیان بھی دے رہے ہیں ،
خبرنمبر4
بی بی سی حماس کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتا، برطانوی وزیر دفاع کو بی بی سی سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا۔ پروگرام کی میزبان مشعل حسین نے آئینہ دکھا دیا۔ الٹا سوال کر دیا آپ نے بی بی سی کی کوریج دیکھی ہے ؟ کیا آپ کو ریگولیٹری اتھارٹی آف کام کے اصول پتا ہیں؟اس سے پہلے سینئر صحافی جوہن سمپسن نے کہا تھا سب جانتے ہیں حماس کو دہشتگرد کیوں نہیں کہتے ،بہت سارے سیاستدان نجی محافل میں ہم سے اتفاق کرتے ہیں ۔ کسی کو دہشتگرد کہنے کا مطلب جانب داری ہے ، ہمارا کام ھقائق سامنے رکھنا ہے ۔
خبرنمبر5
غزہ کی صورت حال پر امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط، غزہ کی صورت حال پر شدید تشویش کااظہار، ارکان نے کہا کہ غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کو انخلا کا کہا ہے اس کے نتائج خطرناک ہیں ۔ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جانی نقصان روکا جائے ، خوراک، پانی ، ایندھن بحال کرایا جائے ۔ امریکا اور دنیا پائیدار امن کے اقدامات کرے ۔ انسانی بحران حل کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ،


