خبرنمبر1
غزہ میں اسرائیلی فوج نے موت کا رقص شروع کردیا۔ بچوں اور عورتوں کی چیخیں آسمان دہلانے لگیں ۔ 24گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری میں مزید320فلسطینی شہید، اسکول اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنتے رہے ، ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے عورتوں اور بچوں پر حملہ ، متعدد ہلاک ،
خبرنمبر2
امریکی وزیر خارجہ کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ بن فرحان نے کہا غزہ میں جنگ بندی کرکے انسانی بحران سے نمٹا جاسکے۔ سعودی عرب کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ، امریکی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، بیجنگ سے تنازع پھیلنے سے روکنے میں مدد طلب کی ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا واشنگٹن کو تعمیری ذمہ دارانہ کرداراد کرنا چاہیے ۔
خبرنمبر3
برطانیہ میں ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی ، اسرائیل کی مذمت۔ مانچسٹر میں بھی احتجاج، مظاہروں میں مسلمان ، یہودی اور عیسائی ہم آواز تھے ۔
خبرنمبر4
غزہ میں 50ہزار حاملہ خواتین طبی سہولیات سے محروم، حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، خواتین کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ محصور غزہ کی پٹی میں حاملہ خواتین مشکل ترین حالات میں ہیں ۔ سیکیورٹی اور طبی سہولیات ان خواتین کا حق ہے ۔
خبرنمبر 5
پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دی جائے، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ سنا دیا ۔ پاکستانی خاتون کے شوہر سیٹزن شپ سرٹیفکیٹ کیلئے اپلائی کریں۔ متعلقہ سرٹیفکیٹس کے بعد درخواست گزار پاکستانی شہریت کیلئے اہل ہوگا۔
خبرنمبر 6
شکار پور میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 4افراد جاں بحق، 7زخمی ہو گئے ۔ علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے ۔