لاہور(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کی جانب سے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے (ن )لیگ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ پی ٹی آئی کو درخواست کے مطابق منتخب کی گئی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی
ذرائع ضلعی انتظا میہ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہو گا، جس میں مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر مشروط جلسے کی اجازت دی جائے گی۔
جبکہ تحریک انصاف کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے ،پی ٹی آئی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں اجازت دینا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی نے بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا ہو تو غور کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)نے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے


