غزہ (ای پی آئی)فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جنگ کا نواں روز غزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں سمیت ہزاروں شہید ، فلسطینی مجاہدین کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے.

غزہ کی ناکہ بندی ختم اور فوجی کارروائیاں بند کروائی جائیں؛ سعودیہ کا امریکا سے مطالبہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران موقف اپنایا ہے کہ کہ ہمیں غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ولی عہد نے غزہ میں صورت حال کو پُرسکون رکھنے، موجودہ کشیدگی کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے سمیت استحکام اور بحالی کے کاموں پر زور دیا۔سعودی ولی عہد نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ غزہ کا فوجی محاصرہ ختم کرکے لوگوں تک امداد پہنچائی جائے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے گفتگو میں مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بند کروانا اور معصوم لوگوں کی جانیں بچانا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کرسپن بلنٹ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیا .

پاکستانی پولیس افسر نے اسرائیل کیخلاف جہاد پر جانے کی اجازت مانگ لی۔۔
سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اورجسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔تفصیلات کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طورپرفلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔

اسرائیلی فوج نے جب فلسطینیوں سے غزہ چھوڑنے کا کہا تو فلسطینیوں نے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور نعرے لگائے کہ ان کو موت قبول ہے مگر اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے موت قبول ہے مگر زلت نہیں۔۔

غزہ میں اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے سابق ڈین ڈاکٹر عمر فروانہ اسرائیلی فضائی حملے میں گھر زمین بوس ہونے کی وجہ سے اپنے 14 بچوں اور پوتوں سمیت شہید ہو گئے ۔۔۔

ملائیشیا میں فلسطین کی حمایت میںاحتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔

غزہ میں شہید ہونے والوں کے لیےاجتماعی قبر تیار کی جا رہی ہے جہاں ہزاروں فلسطینیوں کو دفن کیا جائے گا

بڑی خبر ۔
حزب اللہ نے چند لمحے قبل ایک اور ٹینک شکن میزائل رمیم کی بستی کی طرف داغ دیا ۔

آج غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے بچے۔۔۔۔

ایک روسی فلسطینی نوجوان خاتون فلسطین میں رونما ہونے والے المناک واقعات کے بارے میں بتا تے ہوئے۔۔۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فلسطینی بچوں کے لیے دعا:
"میں اس دن کی دعا کرتا ہوں جب فلسطینی بچے پرندوں کی آوازوں سے بیدار ہوں نہ کہ بموں کی آوازوں سے.”

فضائی حملوں اور اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کے باوجود،
ڈبلیو ایچ او کی غزہ میں موجود ٹیم نے 2000 مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جان بچانے والا طبی سامان پہنچادیا ۔۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےفلسطین اسرائیل کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی رسائی ضروری ہے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ "اگر اسرائیل نے اپنے راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی "۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، اسے محض امریکی سہارا کھڑے کیے ہوئے ہے۔ اگر حزب اللہ کے وضع کردہ منظرنامہ میں، ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان زلزلے سے لرز اٹھیں گے۔ ابھی بھی کئی صہیونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں۔

بڑی خبر ۔۔۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے شمالی سرحد پر ہماری فوج پر ٹینک شکن میزائل داغا گیا ہے ۔۔۔

بریکنگ نیوز۔۔
حزب اللہ کا مرکاواٹنیک کو میزائلو ں سے نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ۔۔ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے راہب کے مقام پر مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ براہ راست نشانہ بنا اور اس کا عملہ ہلاک اور زخمی ہوا۔

بریکنگ نیوز: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی سائٹ الرحب کا کنٹرول سنبھال لیا اور سرخ جھنڈا لہرا دیا

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج محاصرے کے بعد غزہ کے لیے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے کرکے پانی کی سپلائی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کیلئے پانی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ اس وقت 2 ملین لوگوں کو پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جس کیلئے ضرروی ہے کہ غزہ میں ایندھن کو پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری: ’ہم ایک ساتھ سوتے ہیں تاکہ ایک ساتھ مر سکیں‘
بی بی سی اردو کے مطابق صحافی حنان ابو دغیم سے واٹس ایپ کے ذریعے مختصر گفتگو کی گئی جس میں انھوں نے بتایا کہ اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کے لیے ان حالات میں اپنا پیشہ ترک کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’الرمل محلے میں میرے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ کچھ دن پہلے، میں وہاں سے اپنے بھائی کے گھر منتقل ہوئی، جہاں تین خاندانوں نے ایک ساتھ رات گزاری۔ جب بمباری میں شدت آتی ہے تو بچے ورد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب بمباری تیز ہوتی ہے تو میں بچوں کو اکٹھا کرتی ہوں اور ان کے ساتھ کھیل کر ان کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہوں، حالانکہ مجھے اپنے دماغ کو پرسکون کرنے کے لیے کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن میں انھیں کہتی ہوں کہ یہ ایک بحران ہے اور یہ گزر جائے گا، اور یہ کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔‘حنان، جو ان حالات میں صحافی کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں کہتی ہیں کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ان کے خاندان کی حفاظت ایک ترجیح ہے، اور وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ غزہ کی پٹی کے لوگ ایک نظریے پر متحد ہیں اور وہ یہ ہے کہ ’اپنے تمام بچوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سونا تاکہ اگر کوئی گولہ گھر پر گرے تو سب مر جائیں۔‘یہ اس لیے تاکہ خاندان ایک ساتھ رہے اورکوئی زندہ نہ رہے اور نہ ہی کسی کو مرنے والوں کا ماتم کرنا پڑے۔

بڑی خبر ۔۔
اسرائیل نے لبنان کی سرحد سیل کردی اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد سے چار کلومیٹر (2 میل) تک کے علاقے کو الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے اسے عوام کی رسائی سے دور کر دیا گیا ہے۔
اس نے کہا کہ "علاقے میں داخل ہونا سختی سے منع ہے”۔رپورٹ الجزیرہ

پشاور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعیت علمائے اسلام کی زیر قیادت بڑا مظاہرہ ..

غزہ میں اسرائیلی فوج کا استقبال کیسے کیا جائے گا؟ القسام بریگیڈ نے ویڈیو جاری کر دی۔

غزہ کے پھول سے معصوم خون آلود بچے….

حماس کی جانب سے اسرائیل پر داغا جانے والا راکٹ عیاش ۔جس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ شہریوں پر حملے کے جواب میں داغا گیا راکٹ ہے ۔ اگلا اس سے بڑا ہے، اور ہمارے پاس مزید بھی ہیں

فلسطین میںتشدد کی جڑ/بنیاد دوسروں کی زمین پر قبضہ ہے،
لندن میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شریک ایک یہودی خاتون سکائی نیوز کو حقائق بتا رہی ہے،مکمل ویڈیومیں تاریخی حقائق

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔ہم او آئی سی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔ ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو

اسرائیلی غاصبانہ حملوں میں معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں
ایک چھوٹا معصوم بچہ اپنے گھر پر ہونے والے فضائی حملے کا واحد زندہ بچ جانے والا ہے، جب کہ اس کا پورا خاندان شہیدہوچکا ہے

متعدد فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے گرفتاری کی جاری مہم کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے 15 سے زائد علاقوں پر چھاپے مارے ہیں۔چھاپوں کا سلسلہ اتوار کی صبح سے جاری ہے۔

بظاہر راتوں رات، مغربی حکومتیں فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد کی حمایت میں متحد ہوگئیں، کچھ نے جوش و خروش سے اس کی تائید بھی کی۔مڈل ایسٹ آئی پر”پی ایچ ڈی سکالر حنین کی رائے

ایران نے اسرائیل کووارننگ دی ہے کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم روکے اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔ایران کا کہناہے کہ اولین ترجیح اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنا ہے۔اگر اسرائیل اپنے جنگی جرائم جاری رکھتا ہے تو مزاحمتی قوتیں کارروائی کے لیے تیار ہیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھاہے،جس میں اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام عائد کیا،جیساکہ اسرائیل نےمحصور شدہ علاقے کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ اسرائیلی مظالم جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی سرزمین پر مسلط کردہ وحشیانہ اسرائیلی محاصرےکی بھی مذمت کی، اور الزام لگایا کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سےغزہ کی پٹی میں انسانی امداد اور طبی سامان کے داخلے پر پابندی ہے۔انہوں نےانتونی گٹیرس پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کامکمل محاصرہ کیا ہوا ہے،اور بجلی، پانی اور ایندھن کی سپلائی روک دی ہے۔غزہ کی پٹی میں تقریباً 24 لاکھ فلسطینی آباد ہیں،2007 میں حماس کے ساحلی علاقے میں اقتدار میں آنےکے بعد سے اسرائیل نے اس کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند ہندوں کی اسرائیل کے حق میں ریلی، بھارتی صحافی اشوک سوائن لکھتے ہیں کہ یہ مسخرے ہٹلر کے پرستار ہیں لیکن اسلامو فوبیا انہیں اسرائیل کی حمایت پر مجبور کرتا ہے۔

حماس کی جاریہ کردہ ایک اور ویڈیووائرل، حماس کے اسلحہ ساز راکٹ کیسے بناتے اور اسرائیل پر فائر کرتی ہے؟

غزہ کی رہائشی یہ بیٹی اپنی ماں کے بارے میں پوچھ رہی ہے اس کے گھر پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ کہہ رہی ہے کہ چچا نے میری ماں کے بارے میں یقین دلایا کہ وہ زندہ ہے تو وہ کہاں ہے؟

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری،ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی قطری دارالحکومت دوحا میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

بریکنگ نیوز:
اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کے لیے اسٹریٹجک ہتھیار شام کے راستے منتقل کر رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکی رپورٹ

فلسطین اسرائیل جنگ 9 ویں روز میں داخل غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔9 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اسپتالوں، عمارتوں، قافلوں اور مارکیٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ میں 10 فلسطینی صحافیوں کی موت کی تصدیق
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

اللہ اکبر،اسرائیلی افواج کے فضائی حملے میں زخمی فلسطینی بچہ ہسپتال پہنچنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کر نے کیلئے سجدہ ریز ہو گیا۔ویڈیووائرل