اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج ذاتی حیثیت میں یوسف رضا گیلانی کو طلب کر رکھا تھا۔


