اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جانبدار نگراں وزرا ءاور مشیر کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں قابل سماعت قرار دیدی ۔
الیکن کمیشن نے فوادحسن فواد، احد چیمہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹسز جاری کر دیئے،
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر 10اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔


