خبرنمبر1

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پٹرول 40روپے لیٹر سستا ، ڈیزل 15روپے اور مٹی کے تیل میں 22روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ۔ پٹرول کی نئی قیمت 283روپے 38 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303روپے 18پیسے مقرر، مٹی کا تیل 214روپے 85پیسے فی لٹر ہو گیا۔

خبر نمبر 2

حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دئیے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5روپے فی لیٹر اضافہ ، لیوی کی شر ح 50روپے سے بڑھا کر 55روپے کر دی گئی ۔ پٹرول پر لیوی کی شرح 60روپے فی لیٹر برقرار، پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41پیسے بڑھا دیا گیا۔

خبرنمبر3

پٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا مشن ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی ۔

خبرنمبر4

اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم ، غزہ پر تباہ کن بمباری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2670ہو گئی ۔ ساڑھے 9ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ، لاشوں کو دفنانے کی جگہ ختم ، صیہونی فورسز نے 30ہزار مکانات اور 14اسپتال تباہ کر دئیے ۔ غزہ میں 12لاکھ افردا بے گھر، خوراک اور طبی سامان کی شدید کمی ، مصر میں فلسطینی سفیر کا راہداریوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ ،

خبرنمبر5

غزہ میں بمباری زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ، ہزاروں بے گھر افراد مدد کیلئے پکار رہے ہیں ، لگتا ہے دنیا سے انسانیت مر چکی ، عالمی برادری غزہ کا محاصرہ ختم کرائے ، سربراہ یو این ریلیف اینڈ ورکس رینی کی اپیل ، محاصرے میں موجود لوگوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ، 20لاکھ سے زائد شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل فلسطینیوں کیلئے اسرائیل کی وارننگ کو جبری بے دخلی قرار دے دیا۔ اسرائیلی فورسز کی ہدایت موثر وارننگ نہیں جو جبری بے دخلی ہے ۔

خبرنمبر6

اسرائیلی فوج دھوکے باز، امریکی میڈیا نے دھوکے کا پول کھول دیا۔ شمالی غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ راستہ دکھایا گیا۔ مہلت کے دوران نہتے فلسطینیوں پر بارود برسا دیا۔ خواتین اور بچوں سمیت 250فلسطینی راستے میں ہی شہید ہو گئے ۔

خبرنمبر7

اسرائیل کا حماس کے پاس 155یرغمالیوں کی موجودگی کااعتراف، مغویوں کی رہائی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں ہمارا مقصد حماس کو ختم کرنا ہے ۔ حزب اللہ لبنانی سرحد پر کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے اسرائیل زیادہ محاذوں پر جنگ چھیڑنے کے لیے تیار ہے ۔ ترجمان اسرائیلی فوج جنگ میں اب تک 289فوجی مارنے جانے کی تصدیق ۔

خبرنمبر8

امریکا میں مسلم مخالف حملہ ، شکاگو میں غیر مسلم شہری کا چاقو سے حملہ 6سالہ بچے کو قتل کر دیا، ماں زخمی ، فلسطین اسرائیل جنگ کے ردعمل کے طور پر بچے کو نشانہ بنایا ، ملزم کااعتراف ،

خبرنمبر9

غزہ پر اسرائیلی قبضہ بڑی غلطی ہوگی، امریکی صدر نے انٹرویو میں اسرائیل کو خبردار کر دیا کہا غزہ میں محصور فلسطینیوں کو محفوظ انخلا کا راستہ ملنا چاہیے اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ خطے سے حماس کا خاتمہ ضروری ہے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن

خبرنمبر 10

فلسطین میں صورتحال بگڑی توخاموش نہیں رہیں گے ، غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردارکردیا ۔ اسرائیل امریکی سہارے پر کھڑا ہے ۔ ایک ہفتے کی جنگ نے بتا دیا ہے اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا ، ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان لرز اٹھیں گے ۔ ابھی کئی صیہونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں ۔ اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریک کے خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔ امیر عبدالحیان

خبرنمبر 11

بحیرہ روم کی طرف بحری بیڑے بھیجنا اشتعال انگیزی نہیں اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔ اسرائیل کے شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہیں مصر جلد رفح بارڈر انخلا کے لیے کھول دے گا۔ غزہ میں پھنسے امریکی شہریوں کو بھی رفح بارڈر سے نکالا جائے گا۔ خطے کے تمام ممالک اسرائیل فلسطین تنازعے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو، انٹونی بلنکن کا عرب مسلم ممالک کا دورہ مکمل ، آج دوبارہ اسرائیل جائیں گے

خبرنمبر12

سعودی عرب کا غزہ کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ ، سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ کی ملاقات، فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال ، معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی فوجی مہم کو ختم کیا جائے ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

خبرنمبر13

صدرمملکت عارف علوی کی اسرائیل کی جانب سے فلسیطنیوں پر مظالم کی شدید مذمت، اسرائیل نے تمام حدیں پار کر دیں ، عالمی برادری اسرائیل کو روکنے میں ناکام رہی۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی فوری اجلاس بلائیں ۔ صدر عارف علوی کا سوشل میڈیا پر بیان

خبرنمبر14

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ، اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ، نہتے لوگوں پر بمباری تہذیبی اصولوں ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان کو غزہ میں جانی نقصان پر گہری تشویش ہے ۔ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصورغزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے راہداری کھولنی چاہیے ۔ انوارالحق کاکڑ

خبرنمبر15

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتما م شارع فیصل پر فلسطین مارچ، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت، فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار، اسرائیل کے خلاف نعرے ، فلسطینی مجاہدین نے مسجد اقصی کے تحفظ کا حق ادا کر دیا۔ اب ہماری باری ہے کہ قبلہ اول کے لیے کیا کرتے ہیں ۔ مسلم حکمران اس دن کا انتظار نہ کریں جب غزہ ملبے کا ڈھیر بن جائیں ۔ امت کو اس وقت صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے ۔ حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی تو سمجھیں گے امریکا کا ساتھ دیا۔ اسرائیل کا وہی حال ہوگا جو نیٹو اور روسی افواج کا ہوا۔ سراج الحق کاخطاب

خبرنمبر16

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں بچوں اسپتالوں اور شہریوں پر فوری بمباری بند ہونی چاہیے ۔ دنیا کو فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ او آئی سی ممالک فلسطینیوں کو فوری طور پرخوراک ، ادویات فراہم کرنے کا انتظام کریں ۔ ہم سب آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں ۔ جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ سابق وزیراعظم شہباشریف کا ٹوئٹ۔

خبرنمبر 17

عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے ۔دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ خون بہنے سے روکنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ نہتے اور محصور لوگوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں ، شہریوں آبادیوں پر حملے قانون پر چلنے والی اقوام کا شیوہ نہیں ۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا میں شدید غم و غصہ ہے ۔ اسلامی مماک کی قیادت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے ، چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز کا مطالبہ ۔

خبرنمبر 18

سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس کی سماعت، چیف جسٹس کی وکیل ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی سرزنش، فیصلے کے خلاف ایک ہزار سے زائد اپیلیں دائر ہوئیں ۔ آپ دلائل میں 1090نمبر والی درخواست کا حوالہ دے رہے ہیں ، ایک ہزار سے زائد درخوستوں سے اس درخواست کا نکالانا دوران کیس آسان نہیں ، آپ کو چاہیے تھا کورٹ اسٹاف کو دلائل سے پہلے بتا دیتے ۔ پروفیشنلزم جیسے ختم ہو گیا۔ اب روسٹرم پر آ کر تقریریں کریں گے ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ۔
خبرنمبر 19

سپریم کورٹ نے اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی ، عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس کو 7روز میں تفصیلات فراہم کرنے کا حکم ، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوتا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ

خبرنمبر 20

قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور بورڈ کی اجازت کے بغیرچھاپنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے ۔ لاء افسران بتائیں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پیش ہوں گے یا پالیسی بیان دیں گے ۔ عدالت کا استفسار، ہم عدالت کے حکم پر عملدرآمد کریں گے ، وفاقی حکومت کے وکیل کا جواب ، اتنے سال سے آپ کچھ کر نہیں سکیں وزیراعلیٰ صاحب تو صرف سڑکوں اور عمارتوں کے افتتاح کرتے ہیں ، عدالت کے ریمارکس ، وفاق اور صوبائی حکومت مشترکہ کمیٹی بنا رہے ہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، آپ صرف وقت ضائع کررہے ہیں ، عدالت

خبرنمبر 21

سائفر کیس ، جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

خبرنمبر 22

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس اسد عمر ، علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت، اسد عمر ، علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں ، وکیل اسد عمر کے دلائل

خبرنمبر23

نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے دیں ، فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، سب الیکشن کمیشن کے سامنے ہو رہا ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ تب ہوگا جب کرائے اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہوں ، فلسطین کے معاملے پر خاموش رہنےسے نگران حکومت کو باہر سے کچھ نہیں ملے گا۔ اسد عمر کی گفتگو

خبرنمبر24

نوازشریف مجرم ہیں جہاز سے اتر کر جلسہ گاہ کیسے جائیں گے ، خورشید شاہ کا سوال ، کہا قائد ن لیگ پھر غلطی کررہے ہیں ، جو کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا اس میں فیصلے کی کیا طاقت ہوگی ؟پہلے بھی کہہ چکا ہوں بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں کب تک ایسی سیاست چلتی رہے گی کیا ہم نہیں سدھریں گے ، پی پی رہنما کی گفتگو

خبرنمبر25

روپے کی قدر مزید مستحکم ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 97پیسے کی کمی ، امریکی کرنسی 276روپے 62پیسے پر ٹریڈ

خبرنمبر26

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین کے دورے پر روانہ ، وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے ۔ انوارالحق کاکڑ کی چینی صدر سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خبرنمبر27

پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری، گزشتہ روز 3ہزار 127افغان باشندے واپس چلے گئے ۔ افغان باشندوں کی واپسی سے دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج نکلیں گے ۔غیر قانونی افغان باشندوں کو حکومت کی طرف سے 31اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

خبرنمبر 28

شہید ملت لیاقت علی خان کی آج برسی منائی جا رہی ہے ۔ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے انہوں نے قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیاقت علی خان کو جلسے سے خطاب کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔