اسلام آباد(ای پی آئی ) نیب کا کرپٹ افراد کے خلاف کارروائیوں کے لئے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ ۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلی جنس افسران، سٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورس میں ایف آئی اے ، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے،

چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں ، نیب میں ایف بی آر ، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔