خبرنمبر1

لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار، آئینی وقانونی طور پر فیصلہ قابل عمل نہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کے 3رکنی بینچ نے معاملہ نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کو بھیج دیا۔ صارف کمپنیاں 15دن میں اپیلیں دائر کریں ، نیپرا ایپلٹ ٹربیونل جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے ، سپریم کورٹ کی ہدایت، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

خبرنمبر2

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت گیس 100فیصد مہنگی کرنے کے لیے تیار، ای سی سی او سمری بھجوائی جائے گی ۔ منظوری پر یکم اکتوبر سے اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف نے گیس گردشی سیکٹر قرضے میں اضافے پر تشویش کااظہار کیاتھا۔

خبرنمبر3

اسرائیل کی اقوام متحدہ کے کیمپ پر بمباری ، ایک ہی خاندان کے 17افراد شہید، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2750ہو گئی ۔ ساڑھے 9ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ، مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ۔ میتیں ریفریجٹر میں رکھی جانے لگیں۔ صیہونی فورسز نے 30ہزار مکانات اور 14اسپتال تباہ کر دئیے۔ غزہ میں 12لاکھ افراد بے گھر، خوراک اور طبی سامان کی شدید کمی ، مصر میں فلسطینی سفیر کا راہداریوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ ،

خبرنمبر4

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جبر ، امریکی شہر ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فلسطینیوں پر ظلم کیخلاف مظاہرہ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت، پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔ اسرائیل نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔ انسانیت سے محبت کرنے والا ہر انسان اسرائیلی ظلم کیخلاف آواز اٹھائے ، مقررین

خبرنمبر5

اسرائیلی جارحیت فلسطین پر نہیں پوری انسانیت پر حملہ ہے ، بچوں ، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت انسانی ضمیر پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے یغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ مصیبت زدہ فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے فوری کارروائی ضروری ہے ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کا بیان

خبرنمبر 6

غزہ میں 10لاکھ افراد کا بھوک سے مرنے کا خدشہ، علاقے میں پانی اور اسپتالوں میں ضروری طبی آلات موجود نہیں ، خوراک کی کمی سے انسانی سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا فلسطین کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کو خط، فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ ، متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ، خط کا متن

خبرنمبر7

سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے بجائے اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے ، درخواست میں استدعا

خبرنمبر8

توشہ خانہ ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے بشریٰ بی بی کی 31اکتوبر تک ضمانت منظور کی ۔

خبرنمبر9

کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ ، نیب نے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فورس میں 4 ملٹری انٹیلی جنس اور اسٹیٹ بینک کے افسران شامل ہونگے ۔ ایف آئی ، آئی بی اور پولیس سے دو دو افسران شامل کیے جائیں گے ۔ چیئرمین نیب نئے افسران کی منظوری دیں گے ۔

خبرنمبر10

نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار، الیکشن کمیشن نے جانبدار وفاقی وزراء کو ہٹانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نگران وزرا فواد  حسن فواد ، احد چیمہ کو نوٹس ارسال ، نگران وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری سید توقیر شاہ کو بھی نوٹس بھجوا دیا۔

خبر نمبر 11

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبار ٹری لاہور نے اویسٹن انجکشن کو کلیئر قرار دیدیا، انجکشن کو سرنجوں میں بھرنے والے ذمہ دار قرار، انکوائری کمیٹی انجکشن لگانے کے ایس او پیز کو تبدیل کرے گی ۔ اویسٹن انجکشن سے شہریوں کے نابینا ہونے کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ۔

خبر نمبر 12

پاکستان میں صرف80لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ، 90فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے ، وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس کلیکشن متاثر، ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کرنے سے معیشت میں ٹیکسز کا حصہ 2فیصد بڑھ سکتا ہے ۔ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی میں بہتری سے ٹیکسوں کا 1فیصد بڑھ سکتا ہے ۔ پاکستان میں اس وقت 11کروڑ40لاکھ افراد برسرروزگار ہیں ، عالمی بینک کی رپورٹ