اسلام آباد ( ای پی آئی ) سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹرپر حناپرویزبٹ اورعزیزی کاآمناسامنا، ن لیگ دم گٹکوں سمجھو، عزیزی نے ایسا کیوں کہا؟

سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین و اداکارہ سہیل احمد (عزیزی) کا مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویزبٹ سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ، حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”آج 2022 کا آخری دن ہے، 2022 کا کوئی آخری پیغام؟”’
عزیزی نے اپنے ٹوئیٹ میں جواب دیا کہ ”’وڈے میاں صاحب نوں واپس لیا ، نیں تے ن لیگ دم گٹکوں سمجھو ۔۔۔۔۔!”’

‘بڑے میاں صاحب (نوازشریف)کولے آئو ورنہ ن لیگ دم گٹکوں سمجھو)

جس پر حنا پرویزبٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سہیل صاحب میاں صاحب جلد پاکستان میں ہونگے، اور ن لیگ ہی پاکستان کی آخری امید ہے”’

اس کے بعد تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے ،صارف ایازخان ترین نے ٹوئیٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ ”’ووٹ کو عزت دو۔۔۔۔ کاکیابنا؟