خبرنمبر1

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل  ٹرائل کے خلاف ریلیف نہ مل سکا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں ۔ بظاہر سائفر کیس کے جیل ٹرائل میں کوئی بدنیتی نظر نہیں آئی ۔ جیل ٹرائل سیکورٹی کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی اپنی سیکورٹی پر متعدد بار خدشات کااظہار کر چکے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے بھی سائفر کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ چییرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔

خبر نمبر2

سائفر کیس خارج کرنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا، پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس موجود نہیں ، سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے ۔ سائفر کا لفظ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں نہیں ، صرف کوڈ کی بات کی گئی ہے ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور سیکشن 5کا اطلاق نہیں ہوتا۔ یہاں اعلان ہوا کیس مین سزائے موت بھی ہو سکتی ہے ، دلائل کا خلاصہ ہے پٹیشنر کو استثنا حاصل ہے ۔ جسٹس عامر فاروق

خبرنمبر3

غزہ سٹی کے شفا اسپتال میں علاج میں مصروف ڈاکٹر کے والد ، بھائی کی لاشیں پہنچ گئیں۔ مسلسل جانیں بجانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ ساتھی ڈاکٹر اور پیڈمیڈیکس غمزدہ ساتھی سے گلے لگ لگ کر حوصلہ دیتے رہے ۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 10سے زائد صحافی بھی مارے جا چکے ۔ لبنان اسرائیل بمباری سے بین الاقوامی خبر ایجنسی کا صحافی بھی جاں بحق ، لائیو اسٹریمنگ کے دوران صحافیوں پر بمباری کے مناظر بھی محفوظ ہو گئے ۔ اسرائیل نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا صحافیوں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے ۔

خبرنمبر4

مراد سعید کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپا، مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے۔ چھاپے کے دوران 2گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں ۔ ایس پی ورسک ، ایک گاڑی مراد سعید اور دوسری انکے بہنوئی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول ، کارتوس برآمد، دوسری گاڑی سے 2کلاشنکوف 7کارتوس برآمد،

خبرنمبر5

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود کی ملاقات، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

خبرنمبر6

حافظ آباد، سرگودھا ، راجن پور سمیت پنجاب میںمختلف شہروں میں سرکاری اساتذہ کا احتجاج، لیوان کیشمنٹ ، گریجویٹی بل میں ترامیم اور ساتھی اساتذہ کی رہائی کیلئے احتجاج، سرکاری سکول آج بھی بند بچوں کو چھٹی دیکر گھر بھیج دیا گیا۔