خبرنمبر1

حماس کی پالیسیاں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتیں، فلسطینی اتھار ٹی کے سربراہ محمود عباس کہتے ہیں پی ایل او فلسطینیوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے دونوں جانب سے عام شہریوں، قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ ،

خبرنمبر2

ملائیشیا نے حماس کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ ملائشیا کےوزیراعظم نے کہا حماس کی مذمت کیلئے مغربی دبائو قبول نہیں کریں گے ۔ حماس سے تعلق ہے اور آئندہ رہے گا۔ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ۔

خبرنمبر3

کراچی والوں کیلئے بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاری، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3.2روپے مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

خبرنمبر4

پاکستان میں پس پردہ رابطوں کے ذریعے ڈیلز ممکن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ڈیل ہو گی وقت کا نہیں پتہ ، پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کہتے ہیں بشریٰ بی بی نے کوشش کی لیکن چیئرمی پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی نہیں دے رہا۔ نوازشریف اور بینظیر کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا پھر وزرائے اعظم بنے ۔ افغانوں کو نکالنے کا فیصلہ نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا مجھ پر حملہ کرنے والا مار اگیا۔ اس پر حیرانی ہوئی ۔ وزیر داخلہ بتائیں گے اتنی جلدی ماسٹر مائنڈ پکڑا بھی گیا اور مارا بھی گیا نون لیگ کے کسی رہنما نے عیادت نہیں کی اس کا افسوس ہے ۔

خبرنمبر 5

لاہورہائیکورٹ ، فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ، آئی جی پنجاب اور صوبائی حکومت نے موقف اپنایا فرخ حبیب ہماری تحویل میں نہیں ، 9مئی کے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت یاسمین راشد، اعجاز چودھری ، محمود الرشید، صنم جاویداور دیگر کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع، 30اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

خبرنمبر6

عثمان غنی صدیقی کو چیئرمین اینٹی کرپشن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گریڈ 20کے افسر ذوالفقار شاہ چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیشبلمنٹ سندھ تعینات،

خبرنمبر7

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث سافٹ ویئر انجینئر سمیت 2ملزمان گرفتار، شناخت مدثر اور سفیان کے نام سے ہوئی ۔ گرفتار ملزم سفیان دن میں تعلیم اور رات میں وارداتیں کرتا تھا،

خبرنمبر8

پی آئی اے کا مالی بحران برقرار، پی ایس او کا ایندھن کی فراہمی سے انکار، فلائٹ اپریشن بری طرح متاثر، آج 14پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں گی۔

خبرنمبر9

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سعودی ترجمان نے پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔

خبرنمبر10

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 15دن باقی، 31اکتوبر تک پاکستان نہین چھوڑا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز 3127افغان طور خم بارڈر سے افغانستان روانہ ہوئے ۔

خبرنمبر11

جہلم میں4روز قبل اغوا کی گئی ساتویں جماعت کی طالبہ بازیاب، 3اغواکار گرفتار، ملزمان نے اغوا کے بعد طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا،