کشمور(ای پی آئی)غربت کی وجہ سے ایک اور حوا کی بیٹی کی عصمت لٹ گئی۔ کشمور کا رہائشی غریب خاندان گداگری کر کے اپنے پاپی پیٹ کی بوکھ کی آج بجاتے بجاتے عصمتیں لٹا بیٹھی۔
ملزم پلیو سولنگی مسلسل چھ ماہ سے گداگری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی ماں اور بیٹی کی عصمت لوٹتا رہا. اس سلسلے میں متاثر لڑکی بارہ سالہ مومل اور اس کی ماں میرزادی نے بتایا کہ ملزم پلیو سولنگی مسلسل چھ ماہ سے ہماری عزتیں لوٹتا رہا ہے اگر ہم انکار کرتے تو ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
معصوم بچی مومل نے مزید بتایا کہ ملزم کی مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے حاملہ ہو گئی اس وقت پانچ ماہ کا بچہ میرے پیٹ میں ہے۔ متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ ملزم کے بھائی نے تین ہزار دیئے کہ بچہ گرا دیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا ہے جبکہ زنا ایکٹ کے تحت ملزم پلیو سولنگی کے خلاف کیس داخل کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ لڑکی کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کشمور کا کہنا ہے کہ متاثر خاندان کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا جو بھی قانونی مدد ہوگی وہ ہم فوری طور پر کر رہے ہیں۔


