خبرنمبر1

فرخ حبیب نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ، آئی پی پی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئینی طریقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا تو پھر انتظار کرنا چاہیے تھا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے تشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد نہ ہمیں چین سے بیٹھنے دیا گیا نہ عوام کو ، ہم اپنے مقصد سے ہٹ کر پاکستان کو تشدد کی سیاست پر لے آئے تھے ۔ لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ ایک ادارہ آپ کو سیاست نہیں کرنے دے رہا ، لوگوں کی توقع تھی کی چیئرمین پی ٹی آئی پرامن جدوجہد کریں گے لیکن آپ بیلٹ کے بجائے بلٹ کی تلقین کرتے تھے ۔ چیئرمین کی ذمہ داری تھی کہ تدبر دکھاتے مگر ایسا نہیں کیا چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے لوگ لڑیں مگر وہ گرفتاری نہ دیں ۔ عدات نے فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خبرنمبر2

پٹرول 40روپے نہیں 140روپے سستا ہونا چاہیے ، اس مہنگائی میں کم سے کم تنخواہ 1لاکھ روپے ہونی چاہیے ، 3لاکھ والا بھی غریب ہے نیچے آرہا ہے ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کل رات میرا جہاز پاکٹ مین پھنسا پھر آندھی کی زد میں آگیا۔ ساتھ موجود نجی ایئر لائنز کے پائلٹ نے کہا کلمہ پڑھ لو لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی اور اللہ کے کرم سے ہم محفوظ رہے ۔

خبرنمبر 3

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 4روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔ بیجنگ پہنچنے پر نگران وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انوارالحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

خبرنمبر4

اقوام متحدہ نے غزہ میں تباہی پر وارننگ جاری کر دی ، عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 10لاکھ فسلطینی بے گھر ہو گئے ۔ اسرائیل نے جنوبی غزہ کو خالی کرنے کے لیئے24گھنٹے کی مہلت دے دی ۔ ہمارے 289اہلکار مارے گئے ، 155یرغمال ہیں ۔ اسرائیلی فوج کی تصدیق

خبرنمبر5

حماس اسرایل تنازع پر امریکی حکمت عملی یا یوٹرن؟امریکہ کے صدر نے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ جوبائیڈن نے کہا غزہ پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کی بڑی بھول ہو گی ۔ لیکن حماس کا مکمل خاتمہ بھی ضروری ہے ۔

خبرنمبر6

کینسر کے مریضوں کا ٹیکا آشوب چشم کے مریضوں کو لگایا گیا پنجاب میں 68 لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی ، نگران وزیر صحت جاوید اکرم کی پریس کانفرنس ، بتایا انجکشنز کی پیکنگ ٹھیک نہیں تھی نہ ہی حفاظتی اقدامات ، ڈاکٹر ناصر جمال نے کہا اس ٹیکے کو صرف کینسر کے مریضوں کو لگانے کی اجازت ہے ۔ واقعے پر آئی اسپیشلسٹ کی 6رکنی ٹیم بھی بنا دی ہے ۔

خبرنمبر7

عمان کے بری فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ علااقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کاوشوں کی تعریف کی۔ جی ایچ کیو آمد پر عمانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ میجر جنرل مطر بن سلیم کی یادگار شہدا پر حاضری ، پھول رکھے ۔

خبرنمبر8

متنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اشہاری قرار، اسپیشل جج نے 2مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دیں ، عدالت نے حکم دیا اعظم سواتی جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

خبرنمبر9

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب مخالفین پر برس پڑے، بغض پارٹی میں وہ سوچتے ہیں موجودہ انتظامیہ کامیاب تو پیپلزپارٹی کامیاب ہو جائے گی ۔ انہیں یہ بھی تکلیف ہے میں سانس کیوں لے رہا ہوں ، وسیم اختر 1200بندے بھرتی کر کے گئے تھے ۔ کراچی والوں کو وہ میئر اچھا لگ رہا ہے جو دھرنے نہیں دے رہا۔ جو کانفرنسیں نہیں کررہا بلکہ لوگوں کے مسائل حل کررہا ہے ۔

خبرنمبر10

سپریم کورٹ میں افغان نژاد ڈنمارک کے شہری کو پی او سی کارڈ جاری کرنے کا کیس، وکیل نادرا نے بتایا متعلقہ حکام کی مخالفت پر پی او سی کارڈ کی توثیق نہیں کی گئی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا درخواست گزار حیات اللہ کسی تخریب کاری میں ملوث ہے ؟متعلقہ حکام کے پاس ضد کے علاوہ کوئی ٹھوس وجہ ہے تو بتائیں۔ درخواست گزار کی اہلیہ سے کہا حیات اللہ وفادار گھر میں آپ کی بات سنتا ہے ؟ہماری تو نہیں سن رہا ۔ جی ہاں میری بات سنتا ہے ، اہلیہ کا جواب ، تو چیف جسٹس نے کہا جب تک یہ وفادار صاحب آپ کے ساتھ وفادار ہیں ملک میں رہ سکتے ہیں۔ سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی