خبرنمبر1

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، آئی ایم کی شرط پر حکومت کا گیس 100فیصد مہنگی کر نے کا پلان ، ماہانہ ون ایم ایم بی ٹی یو پر قیمت 2000سے بڑھا کر 3500کرنے کی تجویز ، ون ایم ایم ٹی یو سے زائد پر قیمت 3100سے بڑھا کر 4000کرنے کی سفارش، ای سی سی کو سمری بھجوائی جائے گی۔ منظوری پر یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

خبرنمبر2

قومی ٹیم بنگلور پہنچ گئی ۔ پاکستان 20اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔ پاکستان کیلئے اگلے 6میں سے 4میچ جیتنا ضروری ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں 10بار ٹکرائیں ، آسٹریلیا نے 6 میچ جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ۔

خبرنمبر3

سونے کی قیمتوں میں کمی ، سونا فی تولہ 1900روپے سستا، 2لاکھ100روپے کا فی تولا ہو گیا۔