خبرنمبر1

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3مقدمات پر سماعت، اے ٹی سی اسلام آباد کی درخواست ضمانت پر سماعت، پی ٹی آئی وکیل کی چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا، جج نے کہا کل جہاں ہمیں جانا ہے وہیں ضمانت کی درخواستیں سن لیں ۔ درخواست ضمانت قبل از وقت ہے مگر حقیققت ہے کہ چیئرمین پی ٹی ائی جیل میں ہیں ۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کل درخواست ضمانت جیل میں سنی جائے ۔ عدالت نے تینوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خبرنمبر2

مصر کی جانب سے رفاہ سرحد نہ کھولنے کی وجہ سے غزہ میں انسانی امداد بھی اب تک نہیں پہنچ سکی۔ مصر نے غزہ سے 600امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے اپنی سرحد کچھ گھنٹوں کے لیے کھول دی۔ لبنان میں اسرائلی بممباری کے مناظربھی جاری کر دئیے گئے ۔

خبرنمبر3

سابق پولیس انسپکٹر باکسر عابد کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف، منی چینجر سے بھجوائی گئی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ عابد باکسر منی چینجر کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔ اس نے بیوی کے نام پر سم نکلوا رکھی تھی عابد باکسر کے موبائل فون کاڈیٹا بھی نکلوالیا گیا ۔

خبرنمبر4

شکار پور کے علاقہ کچہ سے اغوا اایس ایچ او سمیت 5اہلکاروں کو 5روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ علاقے میں پولیس آپریشن جاری، ڈاکوؤں کا اہلکاروں کی رہائی کے بدلے ڈاکو مہر عرف محرم بڈانی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

خبرنمبر5

میونسپل کمیٹی مہر کی فائر بریگیڈکی گاڑی نجی استعمال ہونے لگی ، شہر کے بااثر شخص کے پٹرول پمپ پر چھڑکاؤ میں مصروف، پمپ پر چھڑکاؤ سمیت پانی فراہم کیاجاتا ہے ۔ چیف میونسپل افسر لاعلم ، کہا عملے سے کنفرم کرتا ہوں ۔

خبرنمبر6

2021 میں وڈیو کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے کا کیس، سماجی حلقوں نے کوئٹہ کی عدالت سے ملزمان کو دی گئی سزا ؤں کو ناکافی قرار دے دیا۔ مرکزی ملزم کو سزائے موت اور ساتھی ملزم کو عمر قید دینے کا مطالبہ ، عدالت نے مرکزی ملزم کو 6سال قید ، 5لاکھ روپے جرمانے ، ساتھی کو 3سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

خبرنمبر 7

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال، صحت ، تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر بات ، ہائی کمشنر جین میریٹ نے امید کی گھنٹی بھی بجائی ۔

خبرنمبر8

کے پی میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند، سوشل میڈیا پر کیا جانے والا دعوی حقیقت ہے ۔ فنڈز جاری نہیں ہوئے ، سرکاری حکام کے پی ، ہیلتھ انشورنس پروگرام معطل ہے ، انشورنس کمپنی کو جلد ادائیگی کر دی جائے گی جس سے علاج دوبارہ شروع ہو جائے گا۔