خبرنمبر1
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا یرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ بحران ، شہریوں کی اموات ، فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تبادلہ خیال، پاکستان اور ایران کا تنازع کو بڑھنے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات پراتفاق، جلیل عباس جیلانی کا مصری وزیر خارجہ کو بھی ٹیلی فون، فلسطین کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی یقین دہانی ۔
خبرنمبر2
نگران وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ، ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں، متعلقہ حکام قیمتوں کے کنٹرول کا طریقہ کار وضع کریں۔ انوارالحق کاکڑ کا بیان
خبرنمبر3
پنجاب حکومت کا مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
خبرنمبر4
کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی فتح، سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 210رنز کا ہدف کینگروز نے 5وکٹوں پر پورا کرلیا۔ 125رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے باوجود سری لنکا بڑا اسکور کرنے میں ناکام ، سری لنکن ٹائیگرز 43.3اوورز میں 209رنز بنا کر ڈھیر ہو گئے ۔ کوشل پریرا78اور پاتھم نسانکا 61رنز بنا کر نمایاں ، ایڈم زمپا کی 4، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی 2،2وکٹیں لے سکے ۔


