خبرنمبر1

غزہ میں والد اور بھائی کی لاشیں علاج کرتے ڈاکٹر کے پاس پائی گئیں ، غمزدہ ڈاکٹر لاشیں دیکھ کر خود کر قابو نہ رکھ سکا پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا، ساتھیوں کی تسلیاں ، زخمی کی دیکھ بھال کرنے والے ایک اور ڈاکٹر کے پاس اس کے بیٹے کی لاش لائی گئی۔ ڈاکٹر اہل خانہ کو تسلیاں دیتا رہا لیکن خود پھول سے بچے کو نہ دیکھ سکا۔ ہسپتال کے باہر ڈاکٹر نے بزدل دشمن کو پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین چھوڑکر نہیں جائیں گے ۔ بمباری اور گولہ باری کے بعد اب پیاس سے اموات کا  خدشہ، اقوام متحدہ کا اسرائیل سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ ،

خبرنمبر2

ملبے کا ڈھیر ، سڑکیں ویران ، بارود کی بو اور غذا کا بحران ، ہنستا بستا شہر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہو گیا۔ ترک ٹی وی نے بمباری سے پہلے اور بعد کی وڈیو جاری کر دی۔ عمار تیں تباہی کی داستان سنا رہی ہیں ۔

خبرنمبر3

پاکستان کا ہنگامی بنیادوں پر غزہ امداد بھیجنے کا فیصلہ ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اسرائیل کی جارحیت اور ناکہ بندی نے صورتحال گھمبیر بنا دی، امداد کی ترسیل کیلئے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی سے رابطے میں ہیں ۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ بھی رابطہ ہے ۔ پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ۔ ناکہ بندی اٹھانے کی اپیل ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں نہتے شہریوں کونشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔

خبرنمبر4

پٹرول ڈیزل سستا ہو گیا باقی چیزیں کیوں نہیں؟ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی برقرار، کرائے میں ایک روپیہ کم کرنے کو نہیں تیار، تیل ایک روپیہ مہنگا ہونے پر کرایہ بڑھ جاتا ہے ، اب کم کیوں نہیں ہورہا ، مسافروں کی دہائیاں، ٹرانسپورٹرز کے حیلے بہانے ، ڈیزل مزید سستا کرنے کا مطالبہ ،