غزہ (ای پی آئی)فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جنگ کا 11واں روز غزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی ، ہزاروں افراد شہید ، فلسطینی مجاہدین کےحوصلے چٹان کی طرح مضبوط بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے.ایران نے اسرائیل پر بڑے حملے کی دھمکی دیدی

قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی صحافی اشوک سوائن کا برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے کو دو ٹوک جواب
کہتے ہیں کہ بی بی سی نے مجھ سے غزہ جنگ کے حوالے سے براہ راست انٹرویو میں حصہ لینے کو کہا۔ انہوں نے مجھے آدھی رات، 1 بجے، یا صبح 2 بجے میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔ کیا وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ وہ میرے نوآبادیاتی آقا ہیں؟

اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر مسلسل 11ویں روز بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 40 مزید فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد ناکہ بندی کی پٹی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,848 ہو گئی۔

فلسطن کی صورتحال تشویشناک،ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج لبنان اورسعودی عرب کا سرکاری دورہ کرینگے۔

امریکی کمانڈر مائیکل کوریلا صدر جوبائیڈن کی آمد سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی شہر، تل ابیب پہنچ گئے۔

اسرائیل نے غزہ پر اپنی شدید بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، بشمول رفح اور خان یونس کے جنوبی علاقوں میں جہاں اسرائیل نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے زبردستی انخلاء کریں۔رپورٹ الجزیرہ

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کے دوران انٹرویوفرار ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل
اسرائیلی کنیسٹ ممبر "ڈینی ڈینن” سدیروت شہر کے دورے کے دوران ایک براہ راست ٹیلی ویژن انٹرویو میں اپنی عوام کو تسلی دے رہا تھا کہ اس دوران ایک فلسطینی میزائل سدیروت شہر پر گرا اور سب کی دوڑیں لگ گئیں۔

ہماری آزادی فلسطین کی آزادی کے بغیر ادھوری ہے نیلسن منڈیلا کی ویڈیو وائرل
1990 میں فلسطین اسرائیل تنازع پر امریکہ میں ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران جب ان سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو نیلسن منڈیلا نے PLO کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، جسے تب بھی امریکہ اور اسرائیل دہشت گرد تنظیم کے طور پر شمار کرتے تھے۔ انہوں نے کہا، "ہم پی ایل او، کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کہ ہماری طرح وہ بھی حق خود ارادیت کے لیے لڑ رہے ہیں۔” منڈیلا نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا لیکن اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں سے دستبردار ہونا چاہیے۔ 1997 میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر ایک تقریر میں، منڈیلا نے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ منڈیلا نے کہا کہ "ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلسطینیوں کی آزادی کے بغیر ہماری آزادی نامکمل ہے

جب پولیس جرمنی کے فرینکفرٹ میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرے کو سبوتاژ کر رہی تھی، شہر کے مرکزی علاقے میں ایک اسرائیل نواز مارچ ہو رہا تھا، جہاں اسرائیل کے 1,200 حامیوں نے پولیس کی مداخلت کے بغیر ریلی نکالی۔

روس کی طرف سے پیش کی گئی اسرائیل کی جنگ بندی کی قرارداد مسترد.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، روس کی طرف سے تجویز کردہ قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔ جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، امداد تک رسائی اور شہریوں کے محفوظ انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
جبکہ چار مخالفت میں (فرانس، جاپان، برطانیہ، اور امریکہ)، اور چھ ووٹوں میں غیر حاضر رہے (البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا، اور سوئٹزرلینڈ) کونسل میں قرارداد کی منظوری کے لیے، تجویز کے حق میں کم از کم نو ووٹ درکار ہوتے ہیں

بزرگ فلسطینی رہنما حنان اشراوی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی اسرائیل پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قانونی استثنیٰ فراہم کرنا بند کرنا چاہیے۔ اشراوی کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کو جواز بنا رہے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ

بھارتی صحافی اشوک سوائن لکھتے ہیں کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور شہروں پر فاسفورس بم فائر کررہا ہے ایسا کرنے کو نیتن یاہو اشتعال دلا رہا ہے اس طرح جنگ غزہ سے باہر بھی پھیل سکتی ہے اور امریکہ نے اس جنگ میں کو جوائن کر لیا ہے.

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کے حملے میں 291 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے کل ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے اور 199 قیدی حماس کی تحویل میں ہیں. ترجمان اسرائیلی فوج کا بیان

خبر کی اپ ڈیٹ جاری رہے گی ہمارے ساتھ رہیں