خبرنمبر 1
معیشت میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 6سال بعد 50ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ روپے کی قدر میں مزید بہتری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 3 پیسےکمی، انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ، ڈالر بلند ترین سطح سے 31روپے 30 پیسے سستی ہو گئی ۔
خبرنمبر2
وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کی۔ ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے ، وفاقی حکومت کا موقف، اپیل میں فیڈریشن ، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا۔
خبرنمبر 3
اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے علاقے رفع پر وحشیانہ بمباری، چند منٹوں میں 71 فلسطینی شہید، بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی مصر کی طرف جا رہے تھے ۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی ، فضائی اوربحری حملہ کسی بھی وقت متوقع، بکتربند گاڑیاں اور زمینی افواج غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار، صیہونی فوج کی غزہ الزیتون کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے زائد ہو گئی ۔ شہدا میں 856بچے اور 36 خواتین شامل ، 10ہزار سے زائد زخمی، ملبے تلے ایک ہزار سےزائد لاشیں ہیں ، فلسطینی حکام کا خدشہ،
خبرنمبر 4
غزہ کی صورتحال ابتر ، 24 گھنٹے اہم،ہر صورت امداد کی ضرورت، مدد نہ پہنچی تو ڈاکٹرز کو مریضوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنا ہوں گے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا۔ ہسپتال میں بمباری کے باعث مشینری ناکارہ، غزہ میں صرف 24 گھنٹوں کا پانی ، ایندھن بچا ہے ۔ بمباری کا نشانہ بننے والے علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ ڈبلیو ایچ او کی اپیل
خبرنمبر5
اسرائیل کی سفاکیت، غزہ میں امداد نہ جانے دینے کا اعلان، جنگ بندی کی افواہیں غلط ہیں، غزہ کے محصورین کے لیے کوئی امداد نہیں جانے دیں گے، خورک اور پانی کے بڑھتے مطالبات پر اسرائیلی وزیراعظم کا سردمہری کا مظاہرہ، اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی جنگ کو طویل بنانے کی دھمکی دی ۔ اسرائیل کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے ہر قیمت پر حماس کو ختم کر کے دم لیں گے ، جنگ کو اتنا طویل بنا دیں گے کہ نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہو گا،
خبرنمبر 6
امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے روسی قرارداد ویٹو کردی ، سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا ، روس 15رکنی سلامتی کونسل میں مطلوبہ 9ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا، قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔ 6 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبرنمبر7
یورپی کمیشن کا غزہ کے مظلوموں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان، ابتدائی طور پر 2 جہاز رواں ہفتے غزہ پہنچیں گے۔ محصور فلسطینی امداد کے انتہائی مستحق ہیں، یورپی کمیشن غزہ اور مصر کے درمیان یک فضائی راہداری کھولے گی ۔ تئیس لاکھ فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ یورپی یونین کے صدر کا اعلان ،
خبرنمبر8
حزب اللہ کے بھی اسرائیل پرحملے ، اسرائیل کی سرحدوں پر لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو تباہ کردیا۔ سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
خبرنمبر9
حماس اسرائیل جنگ میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 ہو گئی ۔ 199یرغمالی حماس کے پاس موجود، اسرائیلی فوج نے اعداد وشمار جاری کر دئیے۔ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 200سے 250 کے درمیان ہے ، القسام بریگیڈز کی اسرائیلی اعدادوشمار کی تردید، حماس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 6 برطانوی شامل، 10 لاپتہ ، برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا بیان
خبرنمبر 10
اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو مارنے سے گریز کرے ۔ 81فیصد امریکیوں کی رائے ۔ 19فیصد نے عام شہریوں کو مارنے کی حمایت کی ، امریکا فلسطینیوں کے نقصانات کو روکنے میں مدد کرے۔ اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف چھڑی گئی جنگ ختم کی جائے ۔
خبرنمبر 11
روس کے صدر کی اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرانے کی پیشکش، ولادی میر پیوٹن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحا ل پر تبادلہ خیال، کینیڈین وزیراعظم کا بھی غزہ میں فوری راہداری کا مطالبہ ، جسٹن ٹروڈو کا غزہ میں امداد کی منتقلی ناکام ہونے پرافسوس، غزہ میں امدادی سامان بھیجنے پر ہماری سفارت کاری ناکام ہو گئی ، غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
خبرنمبر12
اسرائیل فلسطین تنازع حل کرنےکا مشن ، عالمی رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی، چینی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، حماس اسرائیلی جنگ بندی بارے تفصیلی گفتگو، چین جلد اپنا وفد مشرق وسطی بھیجے گا، ترجمان چینی محکمہ خارجہ، یو این ایڈ چیف کا بھی اسرائیل فلسطین صورتحال پر قاہرہ جا نے کا اعلان ،
خبرنمبر 13
امریکی وزیر خارجہ کو مشرق وسطی کے دورے میں سبکی ، انٹونی بلنکن سعودی عرب ، مصر سے حماس کی مذمت کرانے میں ناکام، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مصر نے امریکی شہریوں کیلئے رفع بارڈر کھولنے کو غزہ کیلئے امداد سے مشروط کردیا۔
خبرنمبر 14
اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنےلگیں، اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت غزہ میں نسل کشی کررہا ہے ،اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے ، امریکا اور یورپ اسرائیل کے جنگ جرائم میں شریک ہیں۔ ہسپاانوی وزیر برائے سماجی انصاف کا دوٹوک موقف،
خبرنمبر 15
پاکستان کا انسانی بنیادوں پر غزہ کیلئے فوری امداد بھیجنے کا فیصلہ، محصور فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تیار، اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کی بڑی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے ، حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کےساتھ رابطے میں ہے ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے بھی رابطے میں ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔
خبرنمبر16
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ بحران ، شہریوں کی اموات، فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تبادلہ خیال، پاکستان اور ایران کا تنازع بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات پر اتفاق، جلیل عباس جیلانی کا مصری وزیر خارجہ سامع شکری کو بھی ٹیلی فون، فلسطین کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی یقین دہانی،
خبرنمبر 16
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت پر امریکی شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، امریکی شہریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، اسرائیل سے سیز فائر کا مطالبہ ، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، شہریوں کا احتجاج ختم کرنے سے انکار ،
خبرنمبر 17
جنگ کے اسرائیل کی معیشت پر بھیانک اثرات، اسرائیلی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ، 2015کے بعد پہلی بار ایک ڈالر کی قیمت 4شیتل ہوگئی ۔
،
خبرنمبر 18
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت کے لیے مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکیس کی سماعت کی ۔
خبرنمبر 19
اسحاق ڈار اور دیگرکیخلاف ریفرنس کا فیصلہ محفوظ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کرلیے
خبرنمبر 20
خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ کالعدم قرار، پشاور ہائی کورٹ کالوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم، قانون کے خلاف ہے ۔ لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد نیپرا سے رجوع کریں ، سپریم کورٹ کی ہدایت
خبرنمبر 21
پاک چین لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی، سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ اس منصوبے کیوجہ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع اور غربت میں کمی ہوئی ، دو لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ۔ دیہی ترقی نے سی پیک میں اہم کردار ادا کیا، یہ منصوبہ بلوچستان میں ترقی کی بڑی وجہ ہے ۔ نگرا ن وزیراعظم کا چینی تھنک ٹینک وائس کالر سے خطاب
خبرنمبر 22
سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات، آئندہ عام انتخابات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، دونوں رہنمائوں میں ملاقات پچاس منٹ تک جاری رہی۔
خبرنمبر 23
شہبازشریف سے خرم دستگیر کی ملاقات، 21اکتوبر کی تیاریوں پر بریف کیا، 21 اکتوبر ملکی تاریخ کےایک نئے دور کا آغازثابت ہوگا۔ عوام اورکارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے آنیو الا دور مسلم لیگ ن کا ہے ، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ عوام مہنگائی سےنجات دلائیں گے۔ عوام کے دکھوں کا علاج صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو


