خبرنمبر 1
شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست کی سماعت، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے ایک دو دن میں فریقین کو طلب کر کے آرڈر جاری کریں گے۔ ایک کیس میں آرڈر دے چکے ہیں۔ یہ سارا معاملہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے ۔
خبرنمبر 2
شکار پور میں پولیس اور رینجرز کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، ایس ایچ او سمیت پانچ مغوی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ اہلکاروں کو 6 روز قبل کوٹ شاہو تھانہ سے اغوا کیاگیا تھا۔ فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ۔
خبرنمبر 3
سکیورٹی فورسز کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، دہشتگردوں سے جھڑپیں ، دو دہشتگرد مارے گئے ، ایک زخمی ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ساجد اعظم اور واارث خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید۔
خبرنمبر 4
راولپنڈی میں آن لائن ایپس سے منشیات اسمگلنگ ، 11 ملزمان گرفتار،رینجرز اور انٹیلی جنس کی حب چیک پوسٹ پر کاروائی، 2کروڑ روپے مالیت کی 2کلو سے زائد ائس برآمد، 5ملزمان گرفتار،


