خبرنمبر 1
فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، سیاسی اور ا خلاقی حمایت حاصل ہے ، مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خلاف اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کورڈ کمانڈرز کانفرنس سے خطاب ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے اشارے پر کام کرنے والوں ان کے سہولت کاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ شرکا کا عزم،
خبرنمبر 2
اسرائیل کے حالیہ حملوں پر ایران کا سخت ردعمل ، سپریم لیڈر کی اسرائیل کو وارننگ، غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بندکی جائے ، صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی، اسرائیل نے بمباری جاری رکھی تو مزاحمتی تحریکوں کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا دو ٹوک اعلان ، مزاحمتی محاذ خطے میں فورسز کا اتحاد ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہے۔
خبرنمبر3
نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے نکالیں گے ، ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہو سکتا ہے ، 21اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے ، کارکنوں اور رہنما جس جذبے سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو، نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ۔
خبرنمبر4
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چینی صدر کے عشائیے میں شرکت، تیسرے بیلٹ اینڈ فورم مین شریک عالمی رہنماؤں کے لیے عشائیہ ، چینی صدر اور خاتون اول نے نگران وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔نگران وفاقی کابینہ کے وزرا بھی شریک، روس، کینیا، ایتھوپیا ، منگولیا ، ہنگری ، سری لنکن رہنماؤں کی شرکت، عشائیے کے دوران انوارالحق کاکڑ کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ،
خبرنمبر5
نگران حکومت کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی ملاقات، انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت سمیت دیگر امور پر گفتگو، صاف ، شفاف انتخابات کے انعقاد قومی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال،دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔ شفقت محمودکا مطالبہ
خبرنمبر6
وفاقی حکومت کا نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ، حکومت نے اپیل میں مزید گراؤنڈز شامل کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، سپریم کورٹ نے حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15روز کا وقت دے دیا۔ اپیل کیلئے کچھ مزید گراؤنڈز شامل کی جا رہی ہیں ۔ اٹارنی جنرل
خبرنمبر7
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی توسیع ، سیل 35فٹ سے 60فٹ تک بڑھا دیاگیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عملدرآمد کر دیا، جج کی چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کے بھی احکامات،
خبرنمبر8
فلسطین میں انسانیت پکار رہی ہے ، عالم اسلام بیانات کے بجائے عملی اقدامات کرے ، اسرائیل کو ظلم سے روکنا ہوگا۔ پاکستان میں انتخابات بروقت ہونی چاہییں الیکشن میں تاخیر کرنا ناانصافی ہوگی، قبول نہیں کرے گے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
خبرنمبر9
ایم کیو ایم کا 20اکتوبر کو فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کا اعلان، مصطفی کمال نے کہا 20اکتوبر کو جلسہ کریں گے چاہتے ہیں جلسے میں سب فلسطین کیلئے آئیں۔ مسلم امہ منشتر ہے سب کو ایک ہونا ہوگا، مسلمان اکٹھے ہوں تو اسرائیل کی ظلم کی ہمت نہ ہو۔ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس ،
خبرنمبر10
انتخابی عمل کب ہوگا یہ آئین پاکستان میں موجود ہے ، معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں ، انتخابات نہ کروا کر ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا، انتخابات کی تاریخ آگے بڑھا نے کی کوشش ہوئی تو مزید بحران پیدا ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی پریس کانفرنس
خبرنمبر 11
عام انتخابات کی تیاریاں ، آئی پی پی پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس کلب طلب ، اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے۔ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع، مزید سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت بھی زیر غور آئے گی ۔ آئی پی پی خانیوال ، حافظ آباد، جھنگ اور ساہیوال میں جلسے کرنے کے لیے تیار،
خبرنمبر12
افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز 2ہزار8سو 71افغان باشندے واپس چلے گئے ، واپس جانے والوں میں بچے ، خواتین بھی شامل، 60 گاڑیوں میں 214خاندانوں کی واپسی ہوئی ۔ افغان باشندوں کی رضا کارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابل ستائش ہے ۔


