خبرنمبر 1
آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 260ویں کور کمانڈر کانفرنس ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کااظہار، آرمی چیف نے کہا فلسطینیوں کو پاکستان کی سفار تی، سیاسی اور اخلاقی حمایت حاصل ہے ۔مقدس مقامات پر قبضے سے متعلق فلسطینیوں کے موقف کیساتھ ہیں ۔ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مستونگ ، ہنگو اور ژوب کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے طاقت سے نمٹیں گے ، شرکاء ، خطے کی صورتحال ، خطے کو درپیش چیلنجز خطرات کے جواب میں حکمت عملی پر بریفنگ لی گئی ۔
خبرنمبر2
مولانا فضل ارحمان کا سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرنے کا مشورہ، وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں ، اختلافات کے باوجود گنجائش پیدا کرنی چاہیے ، سیاسی انتشار اور خلفشار سے جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے۔ ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت یا شخص کے پاس نہیں ہے ۔
خبرنمبر3
سائفر کیس کے ملزمان پرفرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔ اڈیالہ جیل میں سماعت، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کمرہ عدالت میں موجود تھے ، وکیل سلمان صفدر کہتے ہیں جو کاپی دی گئی اس میں سائفر سرے سے موجود ہی نہیں ، تو ٹرائل کس بات کا ، عدالت نے ہمیں مطلوبہ وقت نہیں دیا لگ رہا ہے بہت جلدی کیس کا فیصلہ کیاجائے گا۔ کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔
خبرنمبر4
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی بیجنگ میں کینیا کے صدر سے ملاقات، صحافی ارشد شریف کے قتل کی تفتیش میں تعاون کی درخواست، جے آئی ٹی رپورٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں سہولت کی بھی درخواست، نگران وزیراعظم نے کینیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ نگران وزیراعظم نے بھی دورہ کینیا کی دعوت قبول کر لی ۔ انوارالحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ مزید ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کا خواہاں ہے ۔
خبرنمبر5
چکن بریانی اور125موٹرسائیکل کے بعد جلسے میں شرکت کرنے والوں کے لیے ن لیگ کی فخریہ پیشکش ، ن لیگی رہنما کارکنوں کو جنت کے ٹکٹ بانٹنے لگے ۔ کمالیہ میں کارنر میٹنگ میں خطاب سے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اسد رحمان نے کہا نوازشریف کے استقبال کے لیے لاہور جانے والے سیدھے جنت میں جائیں گے۔
خبرنمبر6
نیب نے پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا، اختیارات کے ناجائز استعمال سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ، ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ گجرات کے لیے خلاف قانون 72ارب کے رترقیاتی پیکجزدیے، اور ٹیکس وصول کیے ۔
خبرنمبر7
پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی بار کامیابی حاصل کر لی ، اسلام آباد میں ہوم لیگ میں کھیلے گئے پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول ہارون حمید نے 68ویں منٹ میں کیا۔ پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2026کوالیفائر کے دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کامیابی پر کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔


