خبرنمبر 1

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت، کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے تمام غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی یقینی بنانے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے کہا ذخیرہ اندوزی ، اسمگلنگ مافیاز ، کارٹلز کیخلاف کاروائیوں کو مزید تقویت دی جائے گی ، کارروائیوں سے معاشی سرگرمیوں کو منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے گی، پاک فوج کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔ فلسطینیوں کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، سیاسی ، اخلاقی حمایت حاصل ہے ۔

خبرنمبر 2

غزہ سے جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کے خلاف جرم ہے ، بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا کہا اسرائیلی حکم غیرقانونی سمجھا جائےگا۔ غزہ پر حملوں میں شہدا کی تعداد 2900 ہو گئی ۔ شہدا میں 900خواتین، 800سے زائد فلسطینی بچے شامل، اسرائیلی حملوں میں اب تک 115طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔ 50ہزار حاملہ خواتین کی اسپتالوں تک رسائی بند، اسرائیل کی پھر جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی، غزہ پٹی کے اردگرد تمام آبادیوں کو خالی کرالیا۔ حماس حملوں کے بعد سے 5لاکھ اسرائیلی انخلا کر چکے ، مصر میں امدادی قافلے رفع بارڈر کی جانب رواں دواں ،

خبرنمبر3

حماس نے غزہ مییں قید اسرائیلی لڑکی کے علاج کی وڈیو جاری کردی ، وڈیو میں 21سالہ میاشیم نے بتایا وہ خیریت سے ہیں، ان کا بازو زخمی تھا جس کی سرجری کر دی گئی ہے ۔ ان کو اچھے حالات میں رکھا گیا ہے ۔ ان کو کھانا ، پانی اور دیگر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

خبرنمبر 4

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس آگے چلے گا یا نہیں؟اسلام اباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 21اکتوبرکو جج محمد بشیر فیصلہ سنائیں گے۔ فیصلہ محفوظ کرنے سے پہلے عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اسحاق ڈار کے وکیل کے دلائل سنے ، اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا احتساب عدالت کے ریفرنس بند کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو بری کیا۔ جے آئی ٹی نہ تفتیشی آفیسرا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لایا اگر نیب کوئی نئے ثبوت لاتا ہے تو مزید دلائل دے سکتے ہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں کسی عدالت کی طرف سے مزید تحقیقات کی کوئی ہدایت نہیں،

خبرنمبر5

چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس کی فرد جرم 23اکتوبر تک ٹل گئی ۔ اڈیالہ جیل میں سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انہیں فرد جرم سے پہلے چالان کی نقول فراہم نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی 23اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو بھی لایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے گھر کا کھانا لانے کی درخواست اور ورزش کی سائیکل کی فراہمی کی بھی درخواست دائر کردی۔

خبرنمبر 6

پی ٹی آئی کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابات کے لیے صدر عارف علوی کو کردار ادا کرنے کیلئے پیغام بھجوایا، دیگر جماعتوں سے مذاکرات کا بھی کہا، نگران حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سے ملاقات، انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع قومی مفاہمت سے متعلق بات کی گئی ۔

خبرنمبر7

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کہتے ہیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کا سامنا ہے ، جن سے نکلنے کا واحد حل ملک میں انتخابات ہیں ، انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش ملک کے لیے بہتر نہیں ، پٹرول کی قیمتیں کم ہونے یا نہ ہونے سے انتخابی عمل پر اثر نہیں پڑتا۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں تمام افسران تبدیل ہوئے ۔

خبرنمبر8

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 86 میں بینظیر کے استقبال کے عشرعشیر تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ پنجاب کے عوام کو یقین تھا بینظیر کسی ڈیل کے تحت نہیں آرہی، اپنے بیان میں مصطفی نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دوست لوگوں کو نوازشریف کے استقبال کے لئے نکالنے میں ہلکان ہو رہے ہیں۔ کہتے ہیں نوازشریف کا استقبال بینظیرکے استقبال سے بھی بڑا ہوگا۔

خبرنمبر9

منفی قیاس آر ائیاں کرنے والے تھوڑا انتظا ر کرلیں ، کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے نواز شریف وطن واپس آکر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا مخالفین کو پیغام، نوازشریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ۔

خبرنمبر10

تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم آج بیجنگ میں شروع ہورہا ہے ۔ مہمان خصوصی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ آمد، کانفرنس کے سلسلے میں 130ممالک سے نمائندے چین پہنچے ہیں۔ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی نگران وزیراعظم کررہے ہیں ۔

خبرنمبر 11

پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ، ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ 2ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاک چین دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا معاہدہ ہوا۔ وزارت صنعت و تجارت گوہر اعجاز کے کے دورہ چین کے دوران ہوئے معاہدے کے تحت چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گی۔ چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ، گوشت سمیت مختلف اشیا درامد کرے گی، چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی ۔

خبرنمبر12

ہم جنس افراد کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینی ہے تو پارلیمنٹ قانون سازی کرے ، سپریم کورٹ ان شادیوں کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتی، پارلیمنٹ قانون بنائے ، بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس افراد کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے سے انکار،

خبرنمبر13

2018میں سپریم کورٹ ہی نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی ختم کر دی تھی ۔ آج چیف جسٹس کی سربراہی میں 5ججوں کے بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

خبرنمبر14

نگران وزیراعلیٰ کا الائیڈ اسپتال فیصل آباد کا دورہ، اسپتال انتظامیہ نے فالتو سامان ٹھکانے لگانے کے لیے اسٹریچر کو ہی ٹرالی بنا لیا۔ مریضوں کے لواحقین مریضوں کو خود اٹھا کر ڈاکٹر تک لے کر جانے پر مجبور، مریضوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر لانے کی وڈیو سامنے آ گئی ۔ عملہ وزیراعلیٰ کے دورے کے انتظامات میں لگا رہا۔

خبرنمبر15

سپریم کورٹ نے خبرپختونخوا میں بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی لوڈشیڈنگ کےخاتمے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پشاور ہائیکورٹ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق حکم قانون کے خلاف ہے ، لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت، پشاور ہائیکورٹ نے باقاعدہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ دیا تھا۔

خبرنمبر 15

خضدار کے علاقے زر چین میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 3بچے زخمی ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبرنمبر16

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس الٹ گئی ،حادثے میں 2افراد جاں بحق 14زخمی ہو گئے ۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبرنمبر17

پی آئی اے کو گزشتہ روز رکی ہوئی ایندھن کی فراہی بحال، مختلف ایئر پورٹس سے پروازوں کی روانگی شروع ہو گئی ۔

خبرنمبر18

چمن میں باب دوستی پر پاکستانی افغان شہریوں کی معطل پیدل آمدورفت بحال، لیویز حکام کے مطابق چمن انتظامیہ ، پارٹیز اور یونینز کے مابین اجلاس کے بعد افغان حکام سے رابطے ہوئے اکتوبر تک آمدورفت کے طے شدہ شرائط میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔ شہریوں کو تذکیرہ اور شناختی کارڈ پرآنے جانے کی اجازت دی گئی ۔

خبرنمبر19

لاہور، فیصل آباد ، گجرات ، چنیوٹ ، بہاولنگر ، پاک پتن ، میانوالی ، بھکر میں بارش ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کے بعد موسم سرد ہونے لگا ، مری سوات لوئر دیر وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری، مظفر آباد شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، استور، دیا مر کے بالائی علاقوں میں برف باری ، کراچی میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

خبرنمبر20

صدر ن لیگ شہبازشریف نے  غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی کو مایوس کن قرار دے دیا، کہا کہا سرائیل کے جنگی جرائم جاری ہیں ، 20لاکھ فلسطینی کی جانوں کو خاطر میں نہ لانے اور اسرائیل کی بے حسی نے انسانیت کو شرما دیا ہے ۔

خبرنمبر21

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن بروقت ہونا چاہیے ، کسی بھی حوالے سے الیکشن میں تاخیر کی گئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی۔ افغان مہاجرین کی پرامن واپسی ہو گئی ہے تاہم وقار مجروح نہ کیا جائے ، افغانستان تمام کارروائیاں بند کرے اور حکومت پاکستان کا ساتھ دے۔

خبرنمبر22

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا دن منایاجارہا ہے ۔ دولت کی غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم نے دنیا کی بڑی آبادی کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے ۔

خبرنمبر23

سابق گورنر سندھ اور طب کی دنیا کی نامور شخصیت حکیم محمد سعید کی آج 25ویں برسی ، حکیم سعید کو آج کے دن شہید کیا گیا تھا، طب ، دواسازی اور تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دیں ، حکیم سعید کے لگائے پودے آج تناور درخت بن چکے ہیں۔ حکومت نے انہیں ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا ۔

خبرنمبر24

اسرائیلی اسکالر اور پروفیسر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف پھٹ پڑے، غزہ میں اسرائیلی بربیت کونسل کشی قرار دے دیا، رزسیگل نے ایک انٹرویو میں کہا دنیا کے سب سے گنجان آباد علاقوں میں سے ایک پر ہزاروں بم گرائے گئے ، جن میں فاسفورس بم بھی شامل ہیں ۔ اسرائیلی افواج کے یہ اقدامات نسل کشی کی تعریف کے عین مطابق ہیں۔

خبرنمبر25

اسرائیلی وزیراعظم کے خاکے بنانے کے بعد گارڈین کارٹونسٹ اٹیوبیل کو برطرف کردیاگیا، اسٹیو بیل کے کار ٹون میں نیتن یاہو کو باکسنگ کے دستانے پہنے اپنے پیٹ پر آپریشن کرنے کی تیاری کرتے دکھایا گیا۔ جس پر غزہ کی پٹی کا  خاکہ تھا۔ اور غزہ کے رہائشیوں کے لیے کیپشن تھا۔ اسٹیو بیل 40سال سے گارڈین کے اہم کارٹونسٹ رہے ۔ اسٹیو بیل کے معاہدے کی مزید کوئی تجدید نہیں کی جائے گی۔