خبرنمبر 1
نوازشریف نیب کا انتقامی کردار ختم کر کے تحفظات دور کریں گے ، ن لیگی قائد کا ایجنڈا معیشت کی بحالی مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے ۔ وہ پھر سے اداروں کی تعمیر کریں گے بیوروکریسی، ایف بی آر میں اصلاحات لائیں گے۔ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔ پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام صرف نوازشریف نے پورا کیا اور خدا حافظ کیا۔ شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے گفتگو
خبرنمبر2
کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ کا امکان ، نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں پھنسا دیا، نیدر لینڈز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 246رنز کا ہدف، جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔ بارش کے باعث میچ 43،43اوورز تک محدود، نیدر لینڈز کی جانب سے اسکاٹ ایدورڈز 78رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
خبرنمبر3
سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر ہنگری ایئر فورس کی ملاقات، بریگیڈیئر جوزف کولر کا وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے استقبال کیا۔ معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ اور کمانڈر ہنگری ایئر فورس کی ملاقات میں پاک ہنگری افواج جلد ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دیں گے۔ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ ہنگری ایئر فورس کے پائلٹس کو تربیت دے گی،
خبرنمبر4
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں ، ٹرانسپورٹ کرائے 10سے15فیصد کم ہو گئے ۔ دالوں کی قیمتوں مٰں 20سے30روپے کمی آئے گی ۔ چینی فی کلو 145روپے مل رہی ہے ، قیمت مزید کم کریں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ آنےو الے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو
خبرنمبر5
ریلیف کے بجائے تکلیف، سوئی سدرن اور نادرن نے صارفین پر بوجھ ڈ النے کے لیے کمر کس لی ، 697ارب روپے کے واجبات کا بوجھ صارفین پر ڈالا جائے گا۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز 400سے زائد اضافہ کیا جائے گا۔ فکس چارجز 460سے بڑھاکر 2000روپے تک عائد کیے جائیں گے۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ سے ہی شروع ہو جائے گا۔ ذرائع
خبرنمبر6
امریکا میں 1920میں ہونے والی پراسرار موت ، ایف بی آئی ایجنٹ تحقیقات پر نکل پڑا، ہالی وڈ فلم کلرز آف دی فلاور مون کا ٹریلر جاری، فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔


