خبرنمبر 1

غزہ میں قیامت کا منظر، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید، رفع میں امدادی سامان کے گودام پر اسرائیل کی بمباری، غزہ کو خوراک، بجلی ، پانی اور ایندھن کی فراہمی معطل، اب بھی ہزاروں فلسطینی تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں ، شہری ہاتھوں سے ملبہ کھود کر لاشیں اور زخمی نکاالنے میں مصروف، ایندھن ختم ہونے سے اسپتال بند ہونے لگے، لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں، زخمی فلسطینی سسک سسک کر موت کے منہ میں جانے لگے، بمباری سے شہدا کی تعداد3000سے زائد ہو گئی ، 12500زخمی ، شمالی غزہ کے 10لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ۔

خبرنمبر2

جنگ کوئی بھی جیتے مائیں ہار جاتی ہیں ، غزہ کے اسپتال سے دل دہلا دینے والا منظر، ایک ماں اپنے 2بچوں کی شہادت پر نوحہ کناں، ڈاکٹر نے بے جان جسموں پرنام اور نمبر لکھ دیا۔ ماں رونے کے سوا کچھ نہ کر سکی۔ غزہ میں ہر 10منٹ بعد ایک بچے کی شہادت ہو رہی ہے ۔ غزہ میں آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے ۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک 1ہزار سے زائد بچے لقمہ اجل بنے ۔

خبرنمبر3

بیجنگ میں نگران وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، روسی صدر نے کہا پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ، خطے کی معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پیوٹن، انوارالحق کاکڑ بولے انسداد دہشت گردی پر روس اور پاکستان یکساں موقف رکھتے ہیں۔ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھی دوطرفہ تعاون اہم ہے ۔

خبرنمبر 4

عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن حکام کا اہم اجلاس، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ راجہ سکندر سلطان نے کہا انتخابات میں فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابی عمل میں کوتاہی پر سخت کارروائی ہو گی چیف الیکشن کمشنر اجلاس میں چاروں صوبائی ممبرز کی شرکت، چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی ، سیکرٹری داخلہ کی بھی شرکت، دیگر حکام بھی شریک ہوئے ۔ کہا پولنگ اسٹیشن پر تمام تر سہولتیں کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

خبرنمبر5

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اہم دورہ چین ، چینی کمپنیز کو شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین اور پاکستان گوادر کو علاقائی روابط کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سی پیک صرف اقتصادی راہداری نہیں اعتماد کی نشانی ہے ، نگران وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی بیجنگ میں کینیا کے صدر سے بھی ملاقات،

خبرنمبر6

اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں کردار ادا کرے ، عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے ، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس، انسانی المیے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔ اسلام اباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا مطالبہ، اسرائیلی جارحیت پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ چشم پوشی پر احتجاج، راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قومی القدس کمیٹی کے قیام کی تجویز، القدس کمیٹی مختلف ممالک سے رابطے کرے گی ۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔ سراج الحق نے کہا کہ امہ کو پیسے اور اسلحہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے ۔

خبرنمبر7

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 14دن باقی، 31اکتوبر تک پاکستان نہ چھوڑا تو گرفتاری یا ملک بدری ہو گی ۔

خبرنمبر8

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کیے گئے۔ افغان شہریوں نے پاکستانی پاسپورٹس پر سعودی عرب کا سفر کیا۔ پاکستان سے 12ہزار 96مبینہ جعلی پاسپورٹس جاری ہونے کی تحقیقات کا آغاز، جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی فہرستیں انکوائری کمیٹی کو موصول، کمیٹی نادرا سے بھی افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کر کے اسکروٹنی کرے گی ۔ پاسپورٹ پر روانگی کی سہولت کیلئے مختلف اداروں کی ملی بھگت کا تعین کرے گی۔ 15دن میں نتائج ور سفارشات سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی۔