لاہور (ای پی آئی ) عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت لاہو میں سماعت ،عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
تفصیل کے مطابق عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔


