خبرنمبر1

اسرائیل نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں ، اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ ، 800سے زائد فلسطینی شہید، اسپتال کی عمارت زمین بوس ، ہر طرف چیخ و پکار ، شہید ہونے الوں میں مریض، ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف شامل ، وزارت صحت کی جانب سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی اسپتال پر حملے کی مذمت، متاثرین کےاہل خانہ کیساتھ ہیں ، اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے ، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوریس ، عالمی ادارہ صحت نے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت قرار دیدیا ۔

خبرنمبر2

غزہ کی پٹی میں الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے ، اسپتالوں میں بیماروں ،زخمیوں کو رکھا گیا تھا ۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی پناہ گزین تھے ۔ حملے کے بعد سیکڑوں افراد اب بھی ملے تلے دبے ہیں، حماس ترجمان

خبرنمبر3

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس کا 3روزہ سوگ کا اعلان، فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کررہا ہے وہ نسل کشی ہے ، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے ، خاموشی اب کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خبرنمبر4

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کا ردعمل ، فلسطینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی۔ محمود عباس نے اسپتال پر بمباری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اردن کا شدید ردعمل،عمان میں چار ملکی سربراہی اجلاس منسوخ،امریکی صدر کو اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔ چار ملکی اجلاس میں امریکی صدر، مصر ، فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنا تھی ۔

خبرنمبر5

فرانس کے صدر کی بھی اسپتال پر حملے کی مذمت، اسپتال اور شہریوں پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، کینیڈا کے وزیراعظم نے حملہ ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیدیا، غزہ سے آنے والی خبریں تباہ کن ہیں۔ جسٹس ٹروڈو کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، برطانی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ تباہ کن اور انسانی جانوں کا ضیاع ہے ،عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ برطانوی وزیر خارجہ

خبرنمبر6

غزہ میں اسپتال پر حملہ ، پاکستان کی شدید مذمت، اسرائیلی حملے میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے ، اسپتال میں زخمی اورپناہ گزین موجود تھے ، حملہ غیر انسانی ہے کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، سول آبادی اور امدادی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے عالمی برادری اسرائیلی بمباری روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

خبرنمبر7

ترکیہ ،ایران اور قطر کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، ترک صدر رجب طیب اردوان کا غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ، ایران نےغزہ پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا۔ مصرکی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت،مصر کا عالمی برادری سے مزید تشدد رکوانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ،

خبرنمبر8

غزہ میں جاری المیےکو فوری روکنا ہوگا، عرب لیگ کا مطالبہ، تنظیم نے اسپتال پر حملے کو بڑا ظلم قرار دےدیا، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔ اسرائیلی حملے اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے ۔

خبرنمبر9

اسکاٹ لینڈ کا غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کا اعلان، حمزہ یوسف نے کہا جہاں تک ممکن ہوا زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے ہمیشہ اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کیلئے کھولے ، ماضی میں شام اوریوکرین سمیت کئی ممالک کے متاثرین اسکاٹ لینڈ میں پناہ لے چکے ہیں۔

خبرنمبر10

برطانوی رکن پارلیمنٹ لیلیٰ موران کے رشتہ داربھی غزہ میں پھنس گئے ، غزہ میں موجود میرے رشتہ داروں کےگھر پر بمباری کی گئی، ان کے پاس خوراک پانی بجلی کچھ بھی نہیں ہے ، برطانوی وزیراعظم سے بھی سا حوالے سے گفتگوکی ، برطانوی رکن پارلیمنٹ لیلیٰ موران

خبرنمبر11

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے لگا، غزہ میں اسپتال پر بمباری کیخلاف دنیا بھر میں شدید احتجاج، اردن میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی سفارتخانے پر دھاوا ، گیٹ کو آگ لگا دی، استنبول وار انقرہ میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج،بیروت میں بھی مظاہرے ہزاروں افراد کی شرکت، کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا۔

خبرنمبر12

سعودی کابینہ کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت، فوری جنگ بندی اورغزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس، امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر غور، 1967کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ آزادفلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو،سعودی کابینہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

خبرنمبر13

حماس کے حملوں کی پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہے ، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا ناکامی کا اعتراف، سات اکتوبرکو حماس کے حملوں کا علم نہیں ہوسکا، ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتےہیں ، ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل احرون حالیوا کا خط، اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی پہلے ہی ناکامی کا اعتراف کر چکی ہے ۔

خبرنمبر14

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت، کہا ضرورت مندوں کے اسپتال پر حملہ ناقابل دفاع عمل ہے ، عالمی انسانی قوانین طبی حکام اوراسپتالوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کو معصوم فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی حملے کی شدیدمذمت، محسن نقوی نے حملہ بربریت قرار دیا۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا فلسطینیوں کی شہادت پر دکھ کااظہار، فلسطینیوں کی نسل کشی کی واضح طور پر مذمت کرتے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر

خبرنمبر15

شہبازشریف، مریم نواز،بلاول بھٹو کی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، اسرائیل فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کررہا ہے ، جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی کرنےوالے بھی برابر کے مجرم ہیں ، شہبازشریف کا بیان ، اسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے ،سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، غزہ پر جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ وحشیانہ عمل ہے ، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بندنہیں کر سکتی، مریم نواز

خبرنمبر16

بلاک کی سیاست ہمارا انتخاب نہیں، یکطرفہ پابندیوں کےخلاف ہیں، عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے ، کورونا دور میں بیلٹ اینڈ ڈور زندگی بچانے کا سبب بنا، چینی صدر ، روسی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی کامیابی پر چین کو مبارکباد،فورم کے ذریعے ملکوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے اقدامات کیے گئے ،

خبرنمبر17

نگران وزیراعظم اوریو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، انوارالحق کاکڑ نے سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے اقدامات پر آگاہی کے لیے خراج تحسین پیش کیا،

خبرنمبر18

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے گفتگو کرانےکی درخواست پر سماعت، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائیں ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی ہدایت، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی ہدایت کر دی ،

خبرنمبر19

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیلئےریلیف، اے ٹی سی اسلام آباد نے دو کیسز میں عبوری ضمانت بحال کر دی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی ۔

خبرنمبر20

ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے نکالیں گے ، ثابت کریں گے سب ٹھیک ہو سکتاہے ، 21اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے ،کارکن اوررہنما جس جذبے سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ، سابق وزیراعظم شہبازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو، نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کاجائزہ،

خبرنمبر21

سانحہ کار ساز کو16سال بیت گئے ، پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی دہشت گردی کے واقعہ میں 150سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ 18اکتوبرکا سانحہ ناقابل فراموش ہے ، شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔

خبرنمبر22

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کےلئے بہت قربانیاں دیں، سانحہ کارساز میں ثبوت مٹا دئیے گئے ، جہاں کرائم ہو وہاں شواہد ہوتے ہیں، ثبوت مٹا دئیے جائیں تو کیسز کو سلجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بیانات کافی نہیں ، دنیا کی بڑی طاقتوں کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، سعید غنی کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر23

اسرائیل ایک قابض دہشت گرد ریاست ہے ، فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس وقت فلسطین ہی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مسلم امہ کو مشترکہ طورپر اس مسئلے کا لائحہ عمل اپنا نا چاہیے ، اسرائیل کو ریاست کا درجہ نہیں ملنا چاہیے ، اب امریکا کا کردار بھی واضح ہو گیا، حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس،

خبرنمبر24

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 97پیسے کا اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 279روپے پر ٹریڈ،

خبر نمبر25

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے نتائج منظر عام پر آ گئے ، گرفتار بجلی چوروں کی تعداد 16746 ہو گئی ، پنجاب میں 5003، سندھ میں 109مقدمات درج کیے گئے ۔

خبرنمبر26

سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9دہشت گرد گرفتار، گرفتار دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم داعش کے 2اہم کمانڈرز بھی شامل ،دہشتگردوں سے بارودی مواد، دستی بم اوراسلحہ برآمد،