غزہ (ای پی آئی)فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جنگ کا بارہواں واں روز غزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی ، ہزاروں افراد شہید ، فلسطینی مجاہدین کےحوصلے چٹان کی طرح مضبوط بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، حزب اللہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ہے. فلسطین کے صدر کا امریکی صدر کے ساتھ ملاقات سے صاف انکار
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات تاحال جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز سمیت جنگی کابینہ کے ارکان کو اس ہوٹل کے قریب جاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں دونوں ممالک کے رہنما ٹھہرے ہوئے ہیں۔ بائیڈن نیتن یاہو کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے بعد وزراء سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات تاحال جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز سمیت جنگی کابینہ کے ارکان کو اس ہوٹل کے قریب جاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں دونوں ممالک کے رہنما…
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
جرمن حکومت کے ترجمان نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہو کہا ہے کہ "یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ اس کی فوجی کارروائی کب تک جاری رہیں گی۔ ترجمان نے ایک سرکاری پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے مطالبات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم نے نہ صرف حملہ کیا ہے بلکہ اسرائیل پر حملہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔” ترجمان نے مزید کہا کہ "اسرائیل کی ریاست کے لیے یہ ابھی ایک مسئلہ ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ دہشت گردی کا یہ خطرہ اب اتنا بڑا نہیں ہے کہ اسرائیل اپنی دفاعی پوزیشن کو ختم کر سکے۔
جرمن حکومت کے ترجمان نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہو کہا ہے کہ "یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ اس کی فوجی کارروائی کب تک جاری رہیں گی۔ ترجمان نے ایک سرکاری پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے اقوام متحدہ کے مطالبات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ ایک…
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
محمد نامی ایک فلسطینی بچہ، جو اسرائیلی فضائی حملوں کی آوازوں سے بیدار ہوا تو اس بچے کو صدمے کی حالت میں دیکھا گیا۔ جب اس ننھے بچے کو ایک شخص نے تسلی دی تو یہ بچہ زور و قطار رونے لگا۔
محمد نامی ایک فلسطینی بچہ، جو اسرائیلی فضائی حملوں کی آوازوں سے بیدار ہوا تو اس بچے کو صدمے کی حالت میں دیکھا گیا۔ جب اس ننھے بچے کو ایک شخص نے تسلی دی تو یہ بچہ زور و قطار رونے لگا۔#طوفان_الأقصى #طوفان_الاقصى_ #طوفان_القدس #Gaza #GazaUnderAttack #GazaAttack pic.twitter.com/HGotwavq9o
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
بریکنگ نیوز۔۔ سعودی شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس شروع ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی شریک ہیں جس کے دوران وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیل مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کی کویت اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔
بریکنگ نیوز۔۔
سعودی شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس شروع ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی شریک ہیں جس کے دوران وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
اجلاس میں اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 65 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی کل تعداد بڑھ کر 750 ہو گئی ہے لیکن اس تعداد میں منگل کے روز حراست میں لیے گئے غزہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل نہیں ہیں
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 65 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی کل تعداد بڑھ کر 750 ہو گئی ہے لیکن اس تعداد میں منگل کے روز حراست میں…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3,300 ہو گئی ہے جب کہ 13,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3,300 ہو گئی ہے جب کہ 13,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔#طوفان_الأقصى #طوفان_الاقصى_ #طوفان_القدس #Gaza #GazaUnderAttack #Palestine #PalestineGenocide #GazaHospital #GazaAttack
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
غزہ کے العہلی العربی ہسپتال میں دھماکے کی جگہ کی چند تازہ ترین تصاویر:
غزہ کے العہلی العربی ہسپتال میں دھماکے کی جگہ کی چند تازہ ترین تصاویر:#طوفان_الأقصى #طوفان_الاقصى_ #طوفان_القدس #Gaza #GazaUnderAttack #PalestineGenocide #FreeGaza pic.twitter.com/JsXYrwM7J8
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
گزشتہ روز ہسپتال میں ہونے والے حملے میں جب امریکی حکام نے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی کی ٹیم منگل کی رات غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کرے گی، تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس حملے کے بارے میں وسیع انکوائری ہو گی۔ لیکن امریکی صدر کا دورہ اسرائیل سے اب ایسا لگتا ہے کہ صدر بائیڈن پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس مہلک حملے کے پیچھے کون ہے، اس بات کا اظہار امریکی صدر نے ناقص الفاظ میں کرتے ہوئے کہا کہ "ہسپتال میں حملے کی ذمہ دار "دوسری ٹیم” تھی۔ امریکی صدر کا یہ دورہ اسرائیلیوں کی حمایت کا ایک اہم مظاہرہ ہے۔ جوبائیڈن نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک راکٹ کا غلط فائر ہسپتال کے قتل عام کا سبب بنا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن نے مؤثر طریقے سے اسرائیل کو اس کے مطابق کام کرنے کے لیے گرین لائٹ دی ہے۔ جبکہ بائیڈن نے حماس کا داعش سے موازنہ بھی ناقص الفاظ کیا اور کہا کہ داعش حماس سے زیادہ عقل رکھنے والی تنطیم ہے۔
گزشتہ روز ہسپتال میں ہونے والے حملے میں جب امریکی حکام نے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی کی ٹیم منگل کی رات غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کرے گی، تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس حملے کے بارے میں وسیع انکوائری ہو گی۔ لیکن امریکی صدر کا دورہ اسرائیل سے اب… pic.twitter.com/5CCiUYk9Xd
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
غزہ میں ہلاکتیں امریکا یورپی یونین کی غیر مشروط حمایت کا نتیجہ ، اسرائیل نے ہفتے کو بھی اسپتال پر گولے برسائے تھے ، اسپتال ڈائریکٹر کو وارننگ دی گئی تھی کہ اسپتال خالی کر دیا جائے ۔ اسپتال میں تباہی سے پہلے کے مناظر سامنے آ گئے ۔ پناہ لینے والے خاندانوں کے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے
غزہ میں ہلاکتیں امریکا یورپی یونین کی غیر مشروط حمایت کا نتیجہ ،
اسرائیل نے ہفتے کو بھی اسپتال پر گولے برسائے تھے ، اسپتال ڈائریکٹر کو وارننگ دی گئی تھی کہ اسپتال خالی کر دیا جائے ۔ اسپتال میں تباہی سے پہلے کے مناظر سامنے آ گئے ۔ پناہ لینے والے خاندانوں کے بچوں کو دیکھا جا سکتا…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
شہبازشریف، مریم نواز،بلاول بھٹو کی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، اسرائیل فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کررہا ہے ، جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی کرنےوالے بھی برابر کے مجرم ہیں ، شہبازشریف کا بیان ، اسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے ،سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، غزہ پر جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ وحشیانہ عمل ہے ، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بندنہیں کر سکتی، مریم نواز
شہبازشریف، مریم نواز،بلاول بھٹو کی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت،
اسرائیل فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کررہا ہے ، جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی کرنےوالے بھی برابر کے مجرم ہیں ، شہبازشریف کا بیان ، اسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے ،سابق وزیر خارجہ بلاول…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے لگا، غزہ میں اسپتال پر بمباری کیخلاف دنیا بھر میں شدید احتجاج، اردن میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی سفارتخانے پر دھاوا ، گیٹ کو آگ لگا دی، استنبول وار انقرہ میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج،بیروت میں بھی مظاہرے ہزاروں افراد کی شرکت، کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے لگا، غزہ میں اسپتال پر بمباری کیخلاف دنیا بھر میں شدید احتجاج،
اردن میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی سفارتخانے پر دھاوا ، گیٹ کو آگ لگا دی، استنبول وار انقرہ میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج،بیروت میں بھی مظاہرے ہزاروں افراد کی شرکت، کولمبیا…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
اسکاٹ لینڈ کا غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کا اعلان، حمزہ یوسف نے کہا جہاں تک ممکن ہوا زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے ہمیشہ اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کیلئے کھولے ، ماضی میں شام اوریوکرین سمیت کئی ممالک کے متاثرین اسکاٹ لینڈ میں پناہ لے چکے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کا غزہ کے متاثرین کو پناہ دینے کا اعلان،
حمزہ یوسف نے کہا جہاں تک ممکن ہوا زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے ہمیشہ اپنے دل اور گھر پناہ گزینوں کیلئے کھولے ، ماضی میں شام اوریوکرین سمیت کئی ممالک کے متاثرین اسکاٹ لینڈ میں پناہ لے چکے ہیں۔… pic.twitter.com/S40LhDWguv— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
ترکیہ ،ایران اور قطر کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، ترک صدر رجب طیب اردوان کا غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ، ایران نےغزہ پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا۔ مصرکی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت،مصر کا عالمی برادری سے مزید تشدد رکوانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ،
ترکیہ ،ایران اور قطر کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت،
ترک صدر رجب طیب اردوان کا غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ، ایران نےغزہ پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا۔ مصرکی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت،مصر کا عالمی برادری سے مزید تشدد…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
فرانس کے صدر کی بھی اسپتال پر حملے کی مذمت، اسپتال اور شہریوں پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، کینیڈا کے وزیراعظم نے حملہ ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیدیا، غزہ سے آنے والی خبریں تباہ کن ہیں۔ جسٹس ٹروڈو کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، برطانی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ تباہ کن اور انسانی جانوں کا ضیاع ہے ،عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ برطانوی وزیر خارجہ
فرانس کے صدر کی بھی اسپتال پر حملے کی مذمت، اسپتال اور شہریوں پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، کینیڈا کے وزیراعظم نے حملہ ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیدیا، غزہ سے آنے والی خبریں تباہ کن ہیں۔ جسٹس ٹروڈو کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، برطانی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا… pic.twitter.com/7ZPDpunl4J
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سینائی میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ سے فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کو مسترد کر دیا ہے۔ سیسی کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو غزہ کی پٹی سے سینائی منتقل کرنے کا تصور ایسے کیا جا سکتا ہے کہ لڑائی اور مزاحمت کو غزہ سے سینائی منتقل کرنا ہے،اس کے بعد سینائی میں اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیوں کا اڈہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں اسرائیل اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا اور اسی طرح اسرائیل اپنی فوج کو مصر اور سینائی کی طرف بھیجے گا۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سینائی میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ سے فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کو مسترد کر دیا ہے۔ سیسی کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو غزہ کی پٹی سے سینائی منتقل کرنے کا تصور ایسے کیا جا سکتا ہے کہ لڑائی اور مزاحمت کو غزہ سے سینائی منتقل کرنا ہے،اس کے بعد…
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کا ردعمل ، فلسطینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی۔ محمود عباس نے اسپتال پر بمباری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اردن کا شدید ردعمل،عمان میں چار ملکی سربراہی اجلاس منسوخ،امریکی صدر کو اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔ چار ملکی اجلاس میں امریکی صدر، مصر ، فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنا تھی ۔
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کا ردعمل ، فلسطینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی۔
محمود عباس نے اسپتال پر بمباری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اردن کا شدید ردعمل،عمان میں چار ملکی سربراہی اجلاس منسوخ،امریکی صدر کو…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
غزہ کی پٹی میں الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے ، اسپتالوں میں بیماروں ،زخمیوں کو رکھا گیا تھا ۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی پناہ گزین تھے ۔ حملے کے بعد سیکڑوں افراد اب بھی ملے تلے دبے ہیں، حماس ترجمان
غزہ کی پٹی میں الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے ،
اسپتالوں میں بیماروں ،زخمیوں کو رکھا گیا تھا ۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی پناہ گزین تھے ۔ حملے کے بعد سیکڑوں افراد اب بھی ملے تلے دبے ہیں، حماس ترجمان#طوفان_القدس #طوفان_الأقصى… pic.twitter.com/D1yTH688gS— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
اسرائیل نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں ، اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ ، 800سے زائد فلسطینی شہید، اسپتال کی عمارت زمین بوس ، ہر طرف چیخ و پکار ، شہید ہونے الوں میں مریض، ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف شامل ، وزارت صحت کی جانب سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی اسپتال پر حملے کی مذمت، متاثرین کےاہل خانہ کیساتھ ہیں ، اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے ، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوریس ، عالمی ادارہ صحت نے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت قرار دیدیا ۔
اسرائیل نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں ، اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ ، 800سے زائد فلسطینی شہید،
اسپتال کی عمارت زمین بوس ، ہر طرف چیخ و پکار ، شہید ہونے الوں میں مریض، ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف شامل ، وزارت صحت کی جانب سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی اسپتال پر حملے… pic.twitter.com/DnbE0CSzPE— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل پہنچ گئے۔ جو بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی نئی قائم کردہ جنگی کابینہ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل پہنچ گئے۔ جو بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی نئی قائم کردہ جنگی کابینہ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #طوفان_الاقصى_ #Gaza #GazaUnderAttack #PalestineGenocide
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
پلاسٹک سرجن غسان ابو سیطہ نے اسرائیلی حملے کے وقت العہلی عرب ہسپتال میں کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرتے کہا ہے کہ، میں نے دو میزائلوں کی آواز سنی اور پھر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ جس کے بعد آپریٹنگ روم کی فالس سیلنگ گر گئی۔ جب میں آپریٹنگ روم ڈیپارٹمنٹ کے سائڈ داخلی دروازے کی طرف گیا تو میں نے دیکھا کہ ہسپتال میں ہی آگ لگی ہوئی تھی، اس کے بعد میں ایمرجنسی روم کی طرف بھاگا جہاں سینکڑوں شدید زخمی اور مردہ تھے۔ جب ایمبولینس آئی تو میں انہیں طبی عملے کے ساتھ شفا ہسپتال لے گیا۔ "مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن یہ ایک ہسپتال کے خلاف قتل عام تھا۔”
پلاسٹک سرجن غسان ابو سیطہ نے اسرائیلی حملے کے وقت العہلی عرب ہسپتال میں کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرتے کہا ہے کہ، میں نے دو میزائلوں کی آواز سنی اور پھر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ جس کے بعد آپریٹنگ روم کی فالس سیلنگ گر گئی۔ جب میں آپریٹنگ روم ڈیپارٹمنٹ کے سائڈ داخلی دروازے… pic.twitter.com/BOEh7I5TM3
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
اسرائیلی بمباری و بربریت کے شکار ہسپتال بارے حقائق سامنے آگئے 1-العہلی عرب ہسپتال غزہ شہر کے وسط میں واقع ہے اور اسے Episcopal Diocese of Jerusalem یروشلم کے ایپیسکوپل ڈائیسیس چلاتا ہے ۔ 2-اس کی بنیاد 1882 میں رکھی گئی تھی، جو اسے غزہ کا سب سے قدیم ہسپتال بناتا ہے۔ 3-عربی میں اس کے نام کا مطلب ہے "عرب عوام کا ہسپتال”۔ 4-ہسپتال ہر سال 45,000 سے زیادہ مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ 5-یہ ہسپتال خصوصی مدد فراہم کرتا ہے جیسے کہ بزرگ خواتین کے لیے مفت کلینک، جھلس جانے والے زخمیوں اور کم وزن یا غذائیت کے شکار بچوں کی مفت دیکھ بھال، چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے اسکریننگ پروگرام، اور صدمے کا شکار ہونے والے بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے نفسیاتی مدد فرائم کرتا ہے۔ 6-اسپتال غزہ بھر کے دیہاتوں کو مفت موبائل کلینک بھی فراہم کرتا ہے۔ 7-2014 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران، ہسپتال میں روزانہ اوسطاً 45 شدید جھلسنے والے مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا، جن میں سے نصف بچے ہوتے ہیں ۔
اسرائیلی بمباری و بربریت کے شکار ہسپتال بارے حقائق سامنے آگئے
1-العہلی عرب ہسپتال غزہ شہر کے وسط میں واقع ہے اور اسے Episcopal Diocese of Jerusalem یروشلم کے ایپیسکوپل ڈائیسیس چلاتا ہے ۔
2-اس کی بنیاد 1882 میں رکھی گئی تھی، جو اسے غزہ کا سب سے قدیم ہسپتال بناتا ہے۔
3-عربی میں…— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
سعودی عرب نے غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری پر اسرائیل کی سخت مذمت کی۔ یہ اسرائیل کے بارے سعودی عرب کے موقف میں ایک مضبوط تبدیلی کی نشاندہی کرتا
سعودی عرب نے غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری پر اسرائیل کی سخت مذمت کی۔
یہ اسرائیل کے بارے سعودی عرب کے موقف میں ایک مضبوط تبدیلی کی نشاندہی کرتا#FreePalestine #Gaza_under_attack #AlAhliarabhospital #طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #سعوديه #SaudiArabia pic.twitter.com/wdNxuwKc3s— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "میں العہلی ہسپتال پر حملے اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے دکھی ہوں۔طبی عملے اور شہریوں سے بھرے ہسپتال پر حملہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔
تمام حقائق کو سامنے لانا ہو گا اور ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔فلسطینی صحافی نے آج صبح اسرائیلی بمباری کے بعد ہسپتال کے نئے مناظر کی ویڈیو وائرل کر دی ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "میں العہلی ہسپتال پر حملے اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے دکھی ہوں۔
طبی عملے اور شہریوں سے بھرے ہسپتال پر حملہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔
تمام حقائق کو سامنے لانا ہو گا اور ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔… pic.twitter.com/F0t3Mbp7RH— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
فلسطینی صحافی نے آج صبح اسرائیلی بمباری کے بعد ہسپتال کے نئے مناظر کی ویڈیو وائرل کر دی ہے۔
فلسطینی صحافی نے آج صبح اسرائیلی بمباری کے بعد ہسپتال کے نئے مناظر کی ویڈیو وائرل کر دی ہے۔
#طوفان_القدس #طوفان_الاقصى_ #GazaAttack #PalestineGenocide #GazaUnderAttack #FreePalestine pic.twitter.com/f6OORKvhDA
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
غزہ میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں زیادہ تر متاثرین خواتین اور بچے شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ متعدد لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ حکام نے آج جنازوں میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ غزہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم پانچ ہسپتالوں کو اسرائیل کی جانب سے انخلاء کی وارننگ موصول ہوئی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق، ہسپتالوں کا مقصد حملوں سے محفوظ اور حد سے باہر ہونا ہے جبکہ غزہ میں اس اصول کو برقرار نہیں رکھا جا رہا۔ہسپتالوں کو کیسے خالی کرایا جائے گا، اور مریضوں کو، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے، کو کہاں لے جایا جائے گا؟انخلاء کے انتباہات کے پیچھے اسرائیل کے ارادے غزہ کے لوگوں کے لیے ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
غزہ میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں زیادہ تر متاثرین خواتین اور بچے شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ متعدد لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ حکام نے آج جنازوں میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ غزہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ…
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔#طوفان_الأقصى #طوفان_القدس #FreePalestine #Gaza_under_attack
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ منیر اکرم نےکہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا واضح جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم
پاکستان غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ منیر اکرم نےکہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا واضح جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔#طوفان_الأقصى… pic.twitter.com/T9GDOJogx9
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 18, 2023
خبر کی اپ ڈیٹ جاری رہے گی ہمارے ساتھ رہیں


