خبرنمبر1
اسرائیل کا اسپتال پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار،ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا، حماس نے حملے کا ذمہ دار اسرائیل پر عائد کی ۔ فلسطینی مندوب کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے ٹوئٹر پر لکھا اسرائیل نے اسپتال پر یہ سوچ کر حملہ کیا کہ اس کےپاس حماس کا اڈا ہے ۔اور پھرٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، اسرائیلی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے حماس کے اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کا ذمہ دار امریکا کوٹھہرا دیا، کہا امریکا نے اسرائیل کو سہارا اور تحفظ دے رکھا ہے دنیا اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
خبرنمبر2
مشرق وسطی کے دورے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر کو ہزیمت کا سامنا، غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد اردن نے جوبائیڈن کا دورہ منسوخ کردیا، خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا دورہ غزہ کے اسپتال میں دھماکے کی خبر کے ساتھ ہی ناکام ہو گیا، جوبائیڈن جیسے ہی سوار ہوئے اردن نے اعلان کیا محمود عباس ،شاہ عبداللہ ،مصر کے عبدالفتح السیسی کے ساتھ امریکی صدر کے چار طرفہ اجلاس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ اردن نے کہا کہ اجلاس جنگ بند کرنے اور قتل عام ختم کرنے تک ممکن نہیں،
خبرنمبر3
امریکی صدر اسرائیل کے دورے پرتل ابیب پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نے امریکی صدر کوگلے لگایا، جوبائیڈن کا اسپتال پر حملے پر افسوس کااظہار،کہااسپتال پر حملہ دوسری ٹیم کا کام ہے ، ہماری ٹیمیں معلومات جمع کررہی ہیں۔دونوں رہنمائوں نے سوالات کا جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس ختم کر دی۔
خبرنمبر4
نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے آئیڈیا پر چینی صدرکو مبارکباد، کہا بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے ،تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کر کے خوشی ہوئی ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب،کہا سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 8ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے ، 10ہزارمیگاواٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
خبرنمبر5
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر کا کہناہے میزائل سسٹم دفاعی ،سٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے ۔ تجربے کامقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوئوں کا اعادہ کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سائنسدانوں ،انجینئرز کومبارکباد،
خبرنمبر6
نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا نوازشریف 21اکتوبرکواسلام آباد میں پہنچیں گے وہ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں سرنڈر کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے، نوازشریف کی استدعا، درخواستوں کونمبرالاٹ کردئیے گئے۔
خبرنمبر7
عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کا حکم، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلے میں لکھا جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ملزم کو بیرون ملک گفتگو کی اجازت نہیں ، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کے تحفظات ، ملزم کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، دوران سماعت علیمہ خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے سائیکل کی فراہمی پر اصرار، جج نے کہاسائیکل توکیا موٹرسائیکل بھی دے دیں گے سوئمنگ پول کے علاوہ سب کچھ مہیا کر دیں گے ، جیل جاکرچہل قدمی کیلئے دیوار تڑوا دی، کون جج ایساکرتا ہے ؟میں نے فیملی کو مدنظررکھ کرفیور دی ہے ٹینشن نہ لیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے گھر کا کھانا فراہم کرنے کا کہا ،اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری کون لے گا، جیل سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے تو وہ جیل حکام کی ذمہ داری ہے ۔
خبرنمبر8
ابھی نوازشریف نے پاکستان آنےکا فیصلہ کیا ہے تو اچھا خاصا نیچے جاتا ڈالر اچانک اڑان بھرنے لگا، فوادچودھری کا ٹویٹ ،اگر نوازشریف کو اقتداردیا گیا تو یہ پاکستان کی معیشت ،سیاست اورسماج کی تباہی کے مترادف ہوگا،
خبرنمبر9
جنت کے ٹکٹ کے بعد ثواب کی نوید، صدرعلما مشائخ ن لیگ عمران شاہ کا کہنا ہے کہ جنت میں جانےکا تو پتا نہیں لیکن21اکتوبر کومینار پاکستان پر پہنچنا کار ثواب ہے ،نوازشریف کا استقبال کرنا ہمارا ملی،دینی اسلامی اخلاقی فریضہ ہے ۔
خبرنمبر10
لاہور میں جناح ہاوس اورعسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،
خبرنمبر11
ایفی ڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی بری،لاہورہائیکورٹ کا ماتحت عدالت کو عمرقیدکی سزاکافیصلہ کالعدم قراردے دیا،شہبازشریف کا ٹویٹ لکھا حنیف عباسی آج من گھڑت اور بےبنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے ، یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نوازشریف سے لے کر ان کا ساتھ دینے والے ہرمرد وخاتون رہنما اور کارکنوں کو کئی برسوں تک کرنا پڑا لیکن آخر کار سچ سامنے آکرہی رہتاہے ۔
خبرنمبر12
قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف ،بغیر اجازت چھپانےکے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو 18دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے 5صفحات پر تحریری حکم جاری کردیا،لکھا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا پیش ہونا ناگزیر ہے ، اٹارنی جنرل نے جو رپورٹس جمع کرائی انہیں پالیسی بیان نہیں سمجھاجا سکتا،
خبرنمبر13
سوات میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ، 5زخمی ، زخمیوں میں3پولیس اہلکار بھی شامل، ملزمان فرار
خبرنمبر14
سانحہ کار ساز کو آج 16سال ہو گئے ، پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی، بلاول بھٹو کہتے ہیں ہولناک اور خونریز سانحےکا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں تازہ ہے ،بینظیربھٹو جامع وژن وارمشن کے ساتھ وطن واپس آئی تھیں ،آصف زرداری نے کہا 18اکتوبرکے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ 2007میںبینظیربھٹو کے قافلے حملے میں 170جیالے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔
خبرنمبر15
پشاورمیں ایم ڈی کیٹ نقل کرنے والے 219طلباپر2سال کیلئے پابندی عائد، اعلامیےکے بعد سزاپانے والے طلبا 2سال ایم ڈی کیٹ امتحانات نہیں دے سکیں گے ،ایم ڈی کیٹ 10ستمبر کو ہوا تھا بڑےپیمانےپرنقل کے کیسز سامنے آنے پر کے پی کابینہ نے ٹیسٹ منسوخ کر دیا تھا۔


