خبرنمبر1

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بم حملےپر ردعمل کہا بے گناہ فلسطینی کےخلاف تشدد کا دور فوری بند ہونا چاہیے ، اسرائیل کا اسپتال پر گھناؤنا حملہ اپنے دفاع کا عمل نہیں ہے ۔ فلسطینیوں کاانکے گھروں سے جبری انخلاختم کیاجائے۔ انسانی امداد بغیررکاوٹ کے غزہ تک پہنچنے کی اجازت دی جائے ۔

خبرنمبر2

21اکتوبر کو مزید سیاسی رہنماؤں کی آئی پی پی میں شمولیت کا امکان ،پنڈی سے اہم سیاسی خاندان کی آئی پی پی میں شمولیت متوقع، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں 21اکتوبر کو نوازشریف کی واپسی پر آئی پی پی بڑا سرپرائز دے گی۔

خبرنمبر3

افغان شہریوں کو مبینہ پاکستانی شناختی کارڈ پاسپورٹس کے اجرا کی تحقیقات، سعودی عربنے 12096پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے ، ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم ،کمیٹی سہولتکاری کیلئے مختلف اداروں کی ملی بھگت کا تعین کرے گی، سفارشات 15دن میں سیکرٹری داخلہ کوپیش کی جائیں گی۔

خبرنمبر 4

منشیات ٹرین میں چھپا کر اسمگل کرنے کاالزام، راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سےٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور گرفتار، اے این ایف نے انجن روم میں چھپائی گئی 12کلو چرس 1کلو آئس برآمد کرلی ،

خبرنمبر4

فیصل آباد میں زیادتی کے بعد 7سالہ بچی کا قتل، بچی کے اہل خانہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعزیت، محسن نقوی ڈجکوٹ میں بچی کے گھر پہنچ گئے ۔ جلدملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ۔

خبرنمبر5

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا چلڈرن اسپتال کا اچانک دورہ ، ایک بیڈ پر تین تین بچے ہونے پر برہمی کااظہارکیا، مزید 150بیڈزلگانے کی ہدایت،

خبرنمبر6

یہودی راہب فلسطینیوں کے حامی، نیتن یاہو جیسے شدت پسندوں کےمخالف، وہ اپنے خدا کے حکم پر یہودی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں ، یہوی راہب کہتے ہیں دوہزا سال کی ہجرت کے دوران ہر جگہ ہم پر ظلم ہوئے ، مسلمان ہی تھے جنہوں نےہم یہودیوں کو پناہ دی۔ ان کی حفاظت کی مسلمان ملکوں میں ہی یہودیوں نے فروغ پایا، اب صیہونیوں کی جانب سے انہیں مسلمانوں پر یہود نفرت کا الزام قابل قبول نہیں ۔یہودی راہب کہتے ہیں کہ وہ شرمندہ ہیں کہ صیہونی ہمارے مذہب کے نام پر ظلم کررہے ہیں۔