خبرنمبر1

نوازشریف کی واپسی ، فائنل پلان تیار، قائد ن لیگ ہیلی کاپٹرکے ذریعے مینار پاکستان آئیں گے۔قائدن لیگ کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے لینڈ کرے گا، جہاں سے انہیں گاڑی کے ذریعے مینار پاکستان تک لایا جائے گا۔

خبرنمبر2

فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

خبرنمبر3

نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔ اگر بھارت سویا بین ایکسپورٹ کر سکتا ہے توہم کیوں نہیں ۔ خواتین کو زرعی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میدان میں آنا چاہیے گنےکا ایسابیج تیار کیا جائے جس سے پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوگا۔ مہنگائی میں جلدکمی ہوگی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب