خبرنمبر1
آنسوؤں اور آہوں کی روداد سن ، اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 10دن کی بچی بھی شہید، اس معصوم کا کیا قصور تھا ، شہید کی والدہ کا سوال۔ صحافی کا خاندان بھی اسرائیلی درندگی کا شکار ، بیوی اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر صحافی خود پر قابو نہ رکھ سکا۔ پیاروں کو کفن میں لپٹا دیکھ کر رو پڑا۔
خبرنمبر 2
صیہونی درندوں کی غزہ کے اسپتال میں بمباری ،دنیا بھر کے لوگوں میں غم و غٖصے کی لہر ، استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی ، انقرہ میں شہریوں کا اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج، اردن میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے پر چڑھ دوڑے، تہران میں امریکا ، فرانسیسی سفارتخانوں کے باہر احتجاج، بیروت میں اسرائیلی سفارتخانے پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔
خبرنمبر3
او آئی سی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، غزہ میں اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے ، سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ، امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے ۔ حسین ابراہیم طحہ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی شرکت ،
خبرنمبر4
پاکستان اور چینی کمپنی میں پٹرولیم صنعت میں معاہدہ، 1.5ارب ڈالر سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
خبرنمبر5
وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، وزارت قانون و انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا سپریم کورٹ سے 15ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا، سپریم کورٹ نے اکثریت کی بنیاد پر نیب ترامیم کو کالعدم قراردیا تھا۔
خبرنمبر6
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 289رنز کا ہدف دے دیا، گلین فلپس 71، لیتھم 68، ول ینگ کے 54 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری،


