خبرنمبر1
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری، نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی، ابھی اسٹیٹس کیا ہے ؟کیا درخواست گزار مفرور ہیں ؟ چیف جسٹس ، وکیل نوازشریف نے کہا جی ابھی درخواست گزار کااسٹیٹس مفرور کا ہے ۔ وکیل امجد پرویز نے کہا نوازشریف کو سزا سنائی گئی تو وہ بیرون ملک تھے ۔ نوازشریف نے عدالت کی دی گئی ضمانت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ حال ہی میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی حفاظتی ضمانت دی ، وکیل نوازشریف کے دلائل، وکیل امجد پرویز کی جانب سے عاصمہ عالمگیر کے کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ہمیں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ، نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں موقف، پراسیکیوٹر کے بیان پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کااظہاربرہمی ، کل آپ کہٰں گے سزا کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیں ، ہمیں اعتراض نہیں جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس ، سماعت پھر کل تک ملتوی
خبرنمبر2
جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف کو 4 بار اقتدار سے نکالا، ملک کو بحرانوں کا شکار کیا گیا، ملکی مسائل کا حل کسی کے پاس ہے تو بتا دے ،نوازشریف جیسا کوئی ہے تو سامنے آئے ، نون لیگ پاکستان کو وہیں لے کر جائے گی جہاں 2017 میں تھا، نوازشریف نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ ہمارے مخالفین ابہام میں ڈالتے ہیں کیسے ہوگا؟ویسے ہوگا جیسے نوازشریف نے پہلے کیا تھا، رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب
خبرنمبر3
غزہ کے اسپتال میں بمباری کے بعد امارات روس کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ، روس اور متحدہ عرب امارات میں منگل کو غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا دوسری طرف برازیل کی جانب سے غزہ جنگ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی۔
خبرنمبر4
ڈالر کا پلٹ کر وار، قدر میں بڑا اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 26پیسے مہنگا، 280روپے 29پیسے پر بند، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4روپے 50پیسے اضافہ ، 282روپے پر فروخت ،


