خبرنمبر1

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسپتال پر حملہ کر کے تقریبا 500فلسطینیوں کی  جان لینے سے اسرائیل کو کلین چٹ دے دی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے بیٹھ کر اسرائیلی حملے کو حملہ نہیں بلکہ دھماکا کہا، پھر کہا انہیں لگتا ہے کہ دھماکا اسرائیل نے نہیں فریق مخالف نے کیا۔ ساتھ ہی شک کااظہار ان الفاظ میں کیا کہ کچھ لوگوں کو حملے کے ذمے داروں کی بات پر یقین نہیں ، ہمیں اس پر کئی چیزوں کا جائزہ لینا ہوگا، اس سے پہلے جوبائیڈن تل ابیب پہنچے تو نیتن یاہو کو گلے لگایا، کہا کہ وہ اسرائیل سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ، نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ غزہ کا اسپتال اسرائیلی بمباری سے نہیں بلکہ اسلامی جہاد کے راکٹ کا نشانہ بنا،

خبرنمبر2

برطانوی نشریاتی ادارے نے اسپتال پر حزب اللہ کی جانب سے حملے کے اسرائیلی دعوؤں کو مشکوک قرار دے دیا، راکٹ حملے سے اتنی بھیانک تباہی نہیں ہوتی جتنی آج دیکھی ، امریکی چینل نے کہا اسرائیلی دعوے بیانات کی حد تک ہیں ، حماس یا اسلامک جہاد کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔ اسرائیل دعوے کے ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا ، ایم ایس این بی سی

خبرنمبر3

لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جو ٹارگٹ دیا گیا کئی گنا زیادہ لوگ مینار پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان کو نوازشریف جیسے وزیراعظم کی ضرورت ہے ، ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب