خبرنمبر1
ترک فضائیہ کے کمانڈر کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ، جنرل ضیاء کمال کی ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات، دو طرفہ تعاون ، ڈرونز اور جدید آلات کی مشترکہ پیدوار میں تعاون کے فروغ پر اتفاق، ایئر چیف نے کہا ترک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو تقویت دینے کا عزم ، جنرل ضیاء کمال نے کہا پاک فضائیہ کے زیر اہتمام مشق انڈس شیلڈ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا،
خبرنمبر2
لطیف کھوسہ کے لفٹ میں پھنسنے کے واقعے کے بعد وکلا محتاط، نوازشریف کی درخواستوں پر سماعت کے بعد اعظم نذیر تارڑ کمرہ عدالت سے نکلے اورلفٹ تک پہنچے ، ایک وکیل نے بتایایہ وہی لفٹ ہے جس میں لطیف کھوسہ پھنسے تھے ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر وکلا لفٹ سے باہر نکل آئے ۔
خبرنمبر3
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 13دن باقی ، 31اکتوبر تک پاکستان نہ چھوڑا تو گرفتاری یا ملک بدری ہو گی ۔ مزید ایک ہزار291افغان باشندے اپنے ملک وطن واپس چلے گئے ۔ کل 45ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہو چکی ۔
خبرنمبر 4
چٹانوں جیسا حوصلہ ، تربیت اور ہمت کی اعلیٰ مثال، اسرائیل نے زندگی چھین لی لیکن حوصلہ پست نہ کر سکا، فلسطینی بچے کیسے حوصلے سے شہادتیں دے رہے ہیں فلسطینی بچے نے دم توڑ تی چھوٹی بہن سے کلمہ پڑھوایا،
خبرنمبر5
حماس کے راکٹ حملے، جرمن چانسلر اوندھے منہ لیٹ گئے ، تل ابیب ہوائی اڈے کی فوٹیج وائرل، جرمن چانسلر کے طیارے سے اترتے ہی سائرن بجے ۔ اولاف شولز، عملہ اور صحافی زمین پر رینگتے ہوئے آگے بڑھے ۔ راکٹوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ۔
خبرنمبر6
گوادر میں 5ویں آف روڈ ریلی ، موٹرسائیکل ریس کے مقابلے ، آف روڈ جیپ ریلی میں معروف ریسرز حصہ لیں گے ۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوگا۔


