خبرنمبر1
مصر سے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں ہوگا، کھانا ،پانی ، ادویات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، اسرائیل کی امریکہ کو یقین دہانی ، ساتھ شرط لگا دی کہ امداد صرف جنوبی غزہ جائے گی ۔ حماس کے ہاتھوں میں نہ پہنچے ، یرغمالیوں کی رہائی تک اسرائیل سے تمام سپلائز بند، بائیڈن کا امداد بحالی کے لیے اسرائیل سے معاہدے کا اعلان ، امریکا خود بھی غزہ کے لیے 10کروڑ امریکی ڈالر امداد دیں گے ۔ بائیڈن نے اسپتال حملے سے اسرائیل کو کلین چٹ دی ۔ اسپتال پر حملہ اسرائیل نے نہیں سامنے والی پارٹی نے کیا۔
خبرنمبر2
پاک چین کمپنی کے مابین پٹرولیم صنعت میں ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، انوارالحق کاکڑ کی بھی بیجنگ میں تقریب میں شرکت، وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ ، انوار کاکڑ کا روڈ اینڈ بیلٹ کے فورم سے خطاب
خبرنمبر3
پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر بڑی پیش رفت، پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط، سیکرٹری ریلویز کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت9ارب ڈالر سے کم ہو کر 6.7ارب ڈالر ہو گئی ہے ۔ ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔
خبرنمبر4
جب تک ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہو گی تب تک پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ افسوس ہے کہ آج ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ، سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کراچی میں سانحہ کارساز کی یادمیں جلسے سے خطاب ، کہاپیپلزپارٹی نے جمہوریت کیہلئے قربانیاں دیں ، ہماری جدوجہد غریب عوام کے لیے ہے ۔
خبرنمبر5
غزہ کے اسپتال کے حملے کی کوریج پر فاطمہ بھٹو کی امریکی نشریاتی ادارے پر کڑی تنقید، کہا کہ سی این این کو اچھی طرح پتہ ہے کہ اسپتال راکٹ سے تباہ نہیں ہوا، کیونکہ حماس کے پاس ایسا کوئی راکٹ نہیں ہے جو 500لوگوں کی جان لے سکتا ہو۔ اسرائیل نے جنگی جرم کیا ہے جسے سی این این چھپانے کی کوشش کررہا ہے ۔
خبرنمبر6
بنگلورو میں چھت پر بنے کیفے میں دھماکہ اور آگ لگ گئی ، کیفے میں موجود شخص جان بچانے کے لیے چوتھی منزل سے کود گیا۔ خوش قسمتی سے جان بچ گئی ، واقعے کی وڈیو وائرل۔


