لاہور (ای پی آئی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی اور عابد باکسر کو دوبارہ 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم عابد باکسر کو پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے مبینہ فرار کے مقدمے میں پیش کیا گیا تھا۔
عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم کے خلاف لاہور کے دیگر 2 تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔


