اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےپاک عرب ریفائنری کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں، سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں، اس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا۔
پاک عرب ریفائنری کے ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کو 2 ماہ بعد مقرر کریں گے۔سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو 2 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔


