اسلام آباد(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعدسابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے ان کے واپسی کے سفری پلان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف 21اکتوبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے،
جہاں نوازشریف لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔
لیگل ٹیم ن لیگ کاکہنا ہے کہ عدالتی ریلیف ملنے کے باوجود نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد اترے گا، نوازشریف کا سفری پلان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے،
لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سفری پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی،نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیگل ٹیم سے ملاقات بھی کرینگے۔


