لاہور(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا،
نوازشریف کو مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسا کر ناروا سلوک کیاگیا،
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ضمانت ایک بنیادی حق ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں،انشا اللہ انصاف کا غلبہ ہوگا۔


