اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ’’لا ‘‘افسران کے تاخیر سے آنے پراظہار برہمی کیا۔